دادو(ای پیآئی) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے مرکزی رہنما لیاقت جتوئی کی صدارت میں اہم اجلاس میں 16 فروری کو دریائے سندھ پر کینال بنانے. سمیت ظلم و ناانصافیوں کے خلاف جلسہ عام کو حتمی شکل دی گئی جلسہ انڈس ہائی وے برڑا نہر کے مقام پر ہوگا جلسہ عام میں جی ڈی اے کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔
جی ڈی اے رہنما وسابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی نے کہاکہہ ہمارہ سب سے بڑا مطالبہ دریائے سندھ پر کینال نامنظور ہے، کینال بنے تو سندھ بوند بوند پانی کو ترسے گا،
لیاقت جتوئی نے کہاکہ آصف زرداری نے اپوزيشن سے مشورہ نہیں لیا سی سی آئی کی میٹنگ نہیں بلائی تو کیسے آپنے آرڈیننس نکالا؟ جب میں وفاقی وزیر تھا تو کالاباغ ڈیم اور دو کینال کی مخالفت کی تھی،
لیاقت جتوئی نے کہاکہ زراعت سندھ کا واحد ذریعہ معیشت ہے جان بوجھ کر تباہ نہ کریں، گذشتہ سال 8 فروری کی الیکشن میں تاریخی دھاندلی تھی، خوشامد پسند لوگوں کو اسمبلیوں میں لایا گیا ہے زبان بندی، تالابندی، ترمیموں کی جارہی ہیں، 16 فروری پر تاریخی اجتماع اور جلوس نکالیں گے.