1
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خط کی باتیں صرف چالیں ہیں، مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔
ملک بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔پاکستان کو آگے بڑھنا ہے اور پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
2
گوجرانوالہ؛ نامعلوم ملزمان نے گھر کے سامنے کھڑے دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھانہ فیروز والا کی حدود جھنگی میں دو افراد اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھڑے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے آکر ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جاں بحق دونوں افراد کی شناخت رانا تنویر اوررانا سیف کے ناموں سے ہوئی جو سگے بھائی تھے۔ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔
3
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے دو صوبے انتظامی لحاظ سے پاکستان سے کٹ چکے ہیں جہاں حکومتی رٹ نہیں، مگر اسلام آباد کے سیاسی دھندوں سے ہم فارغ ہوں گے تو ملک کیلئے سوچیں گے۔آمروں نے ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ سب سے سے پہلے میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، ہم نے ہمیشہ یہ کہا کہ حکومت صحافیوں کیلئے ضابطہ اخلاق نہ بنائے صحافی خود بنائیں، یقین ہے صحافی خود اپنے لئے ضابطہ اخلاق بنائیں تو یہ سب سے بہتر ہوگا۔
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کو دوبارہ لڑانے کی کوشش بھی کی گئی، ہمارے دو صوبے انتظامی لحاظ سے پاکستان سے کٹ چکے ہیں ان دو صوبوں میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں شام ہوتے ہی وہاں مسلح گروہ معاشرے کو کنٹرول کررہے ہیں مگر اسلام آباد کے سیاسی دھندوں سے ہم فارغ ہوں گے تو ملک کیلئے سوچیں گے۔پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب
4
اقوام متحدہ نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم شيخ حسينہ واجد کی حکومت میں مخالف سیاسی کارکنان پر ظلم اور تشدد سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے 15 سالہ آمرانہ دورِ حکومت کو سنگين جرائم کا مرتکب قرار دیدیا۔اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف دانستہ اور منظم کریک ڈاؤن کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد نے اپنی حکومت بچانے کے لیے پولیس کے ہاتھوں 1400 شہریوں کو قتل اور سیکڑوں کو جیلوں میں ڈلوایا۔اقوامِ متحدہ کے محکمہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا کہ بنگلا دیش کی انٹیلی جنس، سیکیورٹی ایجنسیوں اور حکمراں جماعت کے شرپسندوں نے انسانی حقوق کی سنگين خلاف ورزياں کیں۔اقوامِ متحدہ کے محکمہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ انسانيت کے خلاف جرائم کی تفتيش لازمی ہونا چاہیئے۔
5
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان حج و عمرہ ادائیگی، علماء اور مدارس کے طلبا میں تبادلے بڑھانے پر اتفاق، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مذہبی امور اور مذہبی تعلیم کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور ترکیہ کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر علی ارباش نے ایم او یو پر دستخط کیے۔
پاکستان اور ترکیہ نے حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔دونوں ممالک شدت پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔
6
سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ اگر پڑھا جائے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ملک میں براہ راست مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے، آپ کو یہ بل واپس لینا ہوگا بصورت دیگر کھلی جنگ ہوگی۔
پیکا ایکٹ اگر پڑھا جائے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ملک میں براہ راست مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے کیونکہ اس قانون کے تحت صرف صحافی نہیں بلکہ جو بھی سوشل میڈیا استعمال کرتا ہے اسکے خلاف کارروائی ہوگی. مارشل لاء میں فوجی عدالتیں بنائی جاتی ہیں اوراس قانون کے تحت بھی خصوصی عدالتیں بنیں گی ،یہ خصوصی عدالتیں اتنی غیر پائیدار ہونگی کہ حکومت کی مرضی کے خلاف اگر کوئی فیصلہ آیا تو جج فارغ ہو جائیں گے ۔
اس قانون کے تحت ایک متوازی عدالتی نظام قائم کردیا گیا ہے، ہمیں عدالتی نظام سے انصاف کی امید کم ہے اس لئے پبلک فورم پر احتجاج منایا جارہا ہے، اس معاملے پر پارلیمان کے اندر اور باہر منظم تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔
7
حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔
8
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی نااہلی کے لیے دائر درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی۔رپورٹ کے مطابق این اے 175 مظفرگڑھ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے جمشید دستی کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی۔
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی،رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے جمشید دستی اور درخواست گذاروں کو نوٹسز جاری کردیے۔رپورٹ کے مطابق جمشید دستی پر مالی سال 2023-24 کے گوشواروں تضاد کا الزام ہے، جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن 19 فروری کو سماعت کرے گا۔
9
سپریم کورٹ میں پہلی بار اوپن ایئر تقریب حلف برداری منعقد کیے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حلف برداری تقریب سپریم کورٹ کے احاطہ میں ہوگی، سپریم کورٹ سات ججز کھلی فضا میں پہلی بار ایک ساتھ حلف اٹھائیں گے، سپریم کورٹ احاطہ میں چیف جسٹس پاکستان اور سات ججز کی کرسیاں لگا دی گئیں۔
اس میں کہا گیا کہ احاطہ سپریم کورٹ میں پانچ سے چھ سو کرسیاں لگائی جا رہی ہیں، کھلے مقام پر حلف برداری کا فیصلہ مہمانوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔


