1
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارے لیے آج تک مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، اتنا جانبدار اور کمپرمائزڈ الیکشن کمیشن پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔الیکشن ایکٹ میں تبدیلیاں کی گئیں ، الیکشن قوانین تبدیل کیے گئے، انتخابی نشان لے کر عجیب وغریب انتخابی نشان دیئے گئے لیکن عوام نے ان سب کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیئے۔
سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ آج تک منظور نہیں کیا گیا لیکن ہمارے ایک سینیٹر نے کچھ دن پہلے استعفیٰ دیا وہ منظور ہوگیا، ایسی چیزیں ہونے سے معاشرہ تقسیم ہوتا ہے۔ الیکشن شفاف اور غیرجانبدار ہوتے ہیں تو اُن لوگوں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، ایسے قوانین بنائے جاتے ہیں جو عوام کیلئے نہیں ہوتے۔
نوجوان اس ملک میں اپنا مستقبل نہیں دیکھ رہے، نوجوان کشتیوں میں ڈوب رہے ہیں، قانون کی حکمرانی اور آزادی اظہار رائے نہیں، لوگ ملک چھوڑ رہے ہیں، کوئی کیوں پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا،
2
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج،جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے خلاف درخواست مقسط عباسی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
آرٹیکل 184 تین کے تحت دائر درخواست میں ججوں کے ٹرانسفرز کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور ججز تبادلے کا عمل شفاف بنایا جائے ۔
3
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا پارٹی سے نکالے جانے کے بعد موقف سامنے آگیا۔ میں فی الحال پارٹی کے حوالے سے اپنا موقف موخر کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ مجھے پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا اپنا نہیں ہے، مخصوص لوگ جو ان سے ملتےہیں انہوں نےغلط باتیں ڈالی ہیں، یہ ان کا فیصلہ اس لئے نہیں ہوسکتا کیونکہ انہوں نے مجھے سنا ہی نہیں، چند مخصوص لوگ بانی پی ٹی آئی سے مل سکتے ہیں۔
4
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری،ملتان کی مقامی عدالت میں کرونا وباء کے دوران کار سرکار میں مداخلت کرنے کا کے معاملے میں عدالتی حکم عدولی پر گیلانی برادران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔عدالت نے حکم دیا کہ تھانہ چہلیک پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے۔
مقامی عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی عثمان بھٹی سمیت 19 دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے، تھانہ چہلیک میں ملزمان پر کرونا وباء کے دوران سرکاری آرڈینینس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج تھا۔
5
سولر کی امپورٹ میں رقم کی غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقلی کا انکشاف،ایف بی آر حکام نے بتایا کہ دو ہزار سترہ سے بائیس کے درمیان ساڑھے انہتر ارب روپے کی اوورانوائسنگ کی گئی۔سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کامحسن عزیزکی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں سولر پینلزکی آڑ میں ہونے والی اربوں روپےکی منی لانڈرنگ کےمعاملے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایف بی آر نےسولرپینلزکی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا ہے،2017 سے 2022 کے دوران سولر پینلز کی آڑ میں 69.5 ارب کی اوورانوائسنگ کا انکشاف ہوا،سولر پینلز چین سے منگوائےجبکہ ادائیگیاں امریکا،سنگاپور، متحدہ عرب امارات سمیت دس دیگر ممالک میں کی گئیں۔
6
آئی ایم ایف کے مشن کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے کل ملاقات کا امکان،بار کے صدر میاں رؤف عطا نے نجی ہوٹل کے بجائے سپریم کورٹ عمارت ہی مدعو کرلیا۔ ذرائع کےمطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن نےسپریم کورٹ بار سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکیا اور ای میل کے ذریعے نجی ہوٹل میں ملاقات کا پیغام بھیجا۔
تاہم سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے نجی ہوٹل میں ملاقات سے معذرت کرلی اور جوابی پیغام دیا کہ ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں،بہتر ہےکہ وفد جمعہ کی سہہ پہر تین بجے سپریم کورٹ عمارت میں ہی ملاقات کے لیے آجائے
7
پاکستان میں سونے کی قیمت ڈھائی ہزار روپے اضافے تین لاکھ 4 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے سے تین لاکھ 4 ہزار روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق 24 قیراط دس گرام سونے کے نرخ 2144 روپے بڑھ کر دو لاکھ 60 ہزار 631 روپے کا ہوگیا جبکہ 22 قیراط دس گرام سونا 1965 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 920 روپے پر پہنچ گیا۔آل پاکستان صراف ایسوسی ایشن