نئی دہلی (ای پی آئی ) بھارت میں مذہبی عدم برداشت میں خوفناک اضافے کے خلاف ملک کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ،
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی عدم برداشت میں اضافہ ہوگیا ، ویڈیومیں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ذیلی تنظیم آر ایس ایس کے غنڈے ایک گھر کوفاطمہ مسجد میں تبدیل کرنے کی مخالفت کردی ہے جس سے بی جے پی کی سرعام غنڈا گردی عیاں ہے۔
بی جے پی رہنما اور دائیں بازوکی ہندو انتہاپسندجماعتیں گھرکومسجد میں تبدیل کرنے کے خلاف بنگلور کے علاقے ساراتھی نگر میں ہتھیار اٹھائے باہر نکل آئے ، مکان کے اصل مالک نے یہ جائیداد ایک خیراتی سوسائٹی کو تحفے میں دی تھی بعد میں اسے مسجد میں تبدیل کرکے وقف املاک بورڈ کی تحویل میں دیدیاگیاتھا ۔
دائیں بازو کے انتہاپسند ہندوں نے مسجد کو ہٹانے کے لیے انتظامیہ کوسات دن کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ جس سے بی جے پی کے دور حکومت میں بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت بالکل عیاں ہے۔


