1
تحریک انصاف سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے بھی مجھے کیوں نکالا کا نعرہ بلند کردیا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت کی اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا۔
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا ہے۔ شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر ایوان میں حکومتی ارکان نے قہقہے لگائے لیکن پی ٹی آئی اراکین خاموش رہے۔
2
پاکستان کا جوہری توانائی پروگرام دنیا کے کامیاب پروگرامز میں سے ایک قرار،ڈائریکٹر آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی نے چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ کیا اور ساتھ ہی انہوں نےریڈیو ایکٹیو ویسٹ انسی نیریٹر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر رافیل گروسی نے پاکستان کے جوہری توانائی پروگرام کو دنیا کے سب سے کامیاب پروگرامز میں سے ایک قرار دیا۔انہوں نے جوہری توانائی کے ذریعے پائیدار اور کم کاربن بجلی کی پیداوار کے فروغ پر زور دیا۔
3
پاکستان نے آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کیلئے ترجیحی اسکورکارڈ شائع کردیا اسکور کارڈ کے تحت پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) میں صرف 10 فیصد نئے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی، اگر اس دستاویز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا تو یہ ہر سال سیاسی دباؤ کے تحت نئے منصوبوں کی شمولیت کو محدود کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت صوبائی نوعیت کے منصوبوں کی مالی معاونت پر پابندی لگا دی ہے، تاہم متوازن علاقائی منصوبوں کو مخصوص کیٹیگریز میں شامل کرنے میں کامیاب رہی ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت اب بھی صوبائی منصوبوں کی مالی معاونت جاری رکھے گی تاکہ تمام صوبوں کے درمیان مساوات کو یقینی بنایا جا سکے۔
4
پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم کے فلسطینیوں کو سعودیہ بھیجنےکے بیان کو مسترد کر دیا۔گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وائٹ ہاؤس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی جس میں امریکی صدر نے بھارت کو ایف 35 لڑاکا طیاروں سمیت جدید دفاعی آلات کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کو جدید ٹیکنالوجیز کی بھارت منتقلی پر شدید تحفظات ہیں۔ہم انڈو یو ایس مشترکہ بیان کو بے بنیاد، غلط اور اقدار کے خلاف قرار دیتے ہیں، مشترکہ بیان بھارت کی جانب سے عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا، دہشتگردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے۔
5
سپریم کورٹ کے6 نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیاچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے نئے ججز سے عہدے کا حلف لیا۔عہدے کا حلف لینے والے ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔اس کے علاوہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بھی بطور ایکٹنگ جج سپریم کورٹ حلف لیا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے حلف لیا۔
6
کراچی کے علاقے مائی کلاچی میں ٹریلر اور آئل ٹینکر کا مال بردار ٹرین سے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا جس سے آئل ٹینکر کو بری طرح نقصان پہنچا۔حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔بتایا جارہا ہے کہ آئل ٹینکر کا اگلا حصہ دب جانے سے ٹینکر ڈرائیور پھنس گیا جسے کافی دیر امدادی کارروائیوں کے بعد نکالا گیا۔
7
لاہور پولیس میں خود احتسابی کی نئی مثال قائم، کرپشن کے الزام میں ایس ایچ او گرفتار،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس اے میاں سجاد نے منشیات کے 3 ملزمان سے 17 لاکھ رشوت لے کر انہیں چھوڑ دیا تھا، الزامات کی تفشی کے بعد مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او میاں سجاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فیصل کامران نے بتایا کہ دوسرے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن سلیمان اکبر اور کانسٹیبل مقبول شاکر کے خلاف اختیارات سے تجاوز پر دفعہ 155 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
8
لاہور میں گینگ وار کا خطرہ ٹل گیا، دو بڑے دشمن دار خاندانوں میں صلح ہوگئی۔ذرائع کے مطابق صلح کی تقریب خواجہ تعریف بٹ عرف طیفی بٹ کے گھر پر ہوئی جس میں طیفی بٹ گروپ اور قیصربٹ گروپ کے مابین صلح ہوئی جس میں شفقت بگا بٹ ، اسراربٹ اور تاجر رہنما شریک ہوئے۔طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں قیصر بٹ نامزد ملزم تھے۔ قیصربٹ گروپ نے امیر بالاج ٹرکاں والا گروپ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
9
ہرنائی دھماکے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق مزدوروں کی تعداد 11 ہوگئی۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا بتانا ہے کہ شاہرگ کے علاقے میں دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں مزید 2 مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔