1
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیرز آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نےجیکب ڈفی کو بین سیئرز کےمتبادل کے طورپر نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کرنےکی منظوری دے دی۔
جیکب ڈفی کو بین سیئرزکی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سےباہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔جیکب ڈفی نے 10 ون ڈے کھیل رکھے ہیں۔
2
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نےاپنے بیان میں کہا بانی پی ٹی آئی کو ہر بات ٹھیک نہیں بتائی جاتی، غلط کان بھرے جاتے ہیں،نعروں میں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔ مجھے ڈسپلن سکھانےوالوں کادماغ خراب ہے،اب میں ڈسپلن کی قید سے آزاد ہوں،صوابی جلسےمیں مہمان اداکار کےطورپرگیا تھا،پہلی مرتبہ نعرےنہیں لگے،میرے نعرےپہلے جلسوں میں بھی لگے،اگرجلسےمیں سارے ورکرزمیرےتھےپھرنعرےلگیں تویہ میراحق تھا، صوابی جلسے میں پی ٹی آئی نےلوگوں کو بلایا تھا،نعروں میں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کی میڈیا سےگفتگو
3
اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےاپنےبیان میں کہا بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو خط لکھنےکا مطلب ترلےکرنےکی آخری حد ہے،خط کا مفصل جواب وصول کنندہ کی جانب سے آ چکا ہے۔ جن کو خط لکھا گیاانہوں نےکہاکہ میں اس خط کو پڑھوں گا بھی نہیں،وزیر اعظم کو بھیج دوں گا،اگر خط وصول کنندہ نہیں پڑھیں گے تو وزیر اعظم بھی نہیں پڑھیں گے،یہ خط انہی خطوط کی ایک کڑی ہے،جب انکی صوبوں میں حکومت تھی اوروزیرخزانہ شوکت ترین ملک کوڈیفالٹ کروانے پر تلے ہوئےتھے۔
ماضی میں ان کی پہلےبھی کوشش رہی کہ ملک ڈیفالٹ کا شکار ہوجائے،ان کا ایجنڈا صرف ایک تھا کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے،وہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام،عدالتوں میں تقسیم اورمعاشی عدم استحکام لاناچاہتےتھے،آج ان کےحالات دیکھ لیں کہ عمر ایوب اب آئی ایم ایف کو خط لکھ رہے ہیں،معزز جج صاحبان کا سابق وزیراعظم کو گھر بھیجنےکی صورتحال سب کے سامنے ہے،کس طرح جج صاحبان نے 184/3 کو 58 ٹوبی کےساتھ مکس کیا،فرد واحد جب آئین کی شکل بگاڑتا ہے اور اس کو سپریم کورٹ سے حمایت مل جاتی ہے۔اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی پنجاب اسمبلی احاطے میں صحافیوں سےگفتگو
4
سینیٹ نے انسانی اسمگلنگ، بھیک منگوانے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لئے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین بلز منظور کرلئے۔سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو پریزائیڈنگ افسر شیری رحمان نے وزرا اور ارکان کی غیر موجودگی کے باعث وقفہ سوالات مؤخر کردیئے۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیرتارڑ نے انسانی اسمگلنگ ، بھیک منگوانے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لئے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین الگ الگ ترمیمی بل پیش کئے اور بتایا کہ ترامیم کے ذریعے اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
انسانی اسمگلنگ میں لوث افراد کو تین سے 10 سال تک کی قید اور جرمانے کی سزائیں دی جاسکیں گی۔ جبکہ لوگوں کو بھیک منگوانے کے لئے بیرون ملک بھجوانے والے گروہ کے سرغنہ کو بھی سزا دی جائے گی۔ ایوان میں تینوں بل منظور کرلئے۔
5
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا قانون کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس نےپی ایف یو جے اور دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔
عدالتِ عالیہ نے وزارتِ آئی ٹی اور وزارتِ داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔عدالت کاایف آئی اے اور پیمراکوبھی دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کاحکم دیا،ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
6
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا، فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالر اور رنر اپ کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالر ملیں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں انعقاد ہورہا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ کی فاتح اور فائنلسٹ ٹیموں کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رقم گزشتہ ایونٹ 2017ء سے 53 فیصد زائد ہوگی۔
7
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کیساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا جارہا ہے،جہاں ہنڈریڈانڈیکس میں 682پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ تیرہ ہزاردوسوپچاس پرٹریڈکررہی ہیں۔