1
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہوگا۔سپریم کورٹ میں حلف برداری تقریب کے بعد جسٹس منصورعلی شاہ کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کہا جاتا ہے کہ آپ لوگ کام نہیں کرتے؟ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے جواب دیا کہ مقدمات نمٹانے کی شرح دیکھ لیں، کس کے کتنے فیصلے قانون کی کتابوں میں شائع ہوئے سب سامنے ہے، تمام ریکارڈ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ابھی تو حلف برداری کے بعد چائے پینے آیا ہوں۔صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے آپ کے خلاف ریفرنس آ رہا ہے؟ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے جواب دیا کہ ریفرنس جب آئے گا تب دیکھی جائے گی، کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہونا، اللہ مالک ہے، ڈرے تو وہ جس نے کچھ کیا ہو۔کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، کمرے میں موجود ہاتھی کسی کو نظر نہ آئے تو کیا کہہ سکتے ہیں، باقی تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے اور اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔
2
جسٹس سرفراز ڈوگر نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔ایوان صدر میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورت کی تقریب حلف بردار منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر سے بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔
3
ترک صدر طیب اردوان کا شہباز شریف، آصف زرداری کو الیکٹرک کار کا تحفہ،ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک وہیکل تحفے میں دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ گاڑی ڈرائیو کی۔
4
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممبئی حملوں کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا شکریہ، ہم انہیں ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالرکا فوجی سامان بھارت کو دیں گے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے تجارت کا حجم دوگنا کرنے کے عزم کا اظہار کیا، امریکی یونیورسٹیوں کو بھارت میں کیمپس کھولنے کی دعوت دی، انہوں نے امریکی صدر کو دورہ بھارت کی دعوت دی، امریکا خود کو عظیم بنانا چاہتا ہے ہم بھی بھارت کو عظیم بنانا چاہتے ہیں۔
5
دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ منگلا کی حدود میں گاؤں بھرٹہ میں پیش آیا جہاں چند روز قبل دو گروپوں میں ہونیوالی تکرار خونی تصادم میں بدل گئی۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، مرنے اور مارنے والے ایک ہی برادری اور ایک ہی گلی محلے کے رہائشی ہیں۔مقتول ابرار منگلا واپڈا میں ملازم جبکہ مبشر جہلم کچہری میں ایک وکیل کا منشی تھا، پولیس نے چاروں مقتولین کی لاعشیں اپنی تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔
6