1
سہ ملکی سیریز کا فائنل؛ بابراعظم نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ بابراعظم نے 10 رنز مکمل کرتے ہی ون ڈے فارمیٹ میں پاکستانی کیلئے تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
انہوں نے 125 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 55.98 کی اوسط سے 5 ہزار 990 رنز اسکور کررکھے تھے۔وہ ون ڈے فارمیٹ میں 6 ہزار بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں، اس فہرست میں سابق کپتان انضمام الحق 11 ہزار 701 رنز کیساتھ ٹاپ پر موجود ہیں، انکے بعد محمد یوسف (9,554) اور سعید انور (8,824) کیساتھ دوسرے تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
2
پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی وکٹ جلد گر گئی۔سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنالیے۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ فتح کو یقینی بنائیں اور ٹرافی اپنے نام کریں۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے۔
3
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل جج عبد الغفور کاکڑ نے کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ مقدمہ میں شریک ملزم اسد فاروق خان عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی آئندہ سماعت 25 فروری کو ہوگی۔
4
محمود اچکزئی کا حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان، میں تمام کمیٹیوں سے استعفی دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے، میں تحریک انصاف سے بھی کہتا ہوں کہ یہ بھی حکومتی کمیٹیاں چھوڑ دیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ کے باہر اپنا ایوان لگانا چاہئے جس کے اسپیکر اسدقیصر ہوں، ہمارے ممبر سو سے زائد ہیں وہ ہوں اور عوام کو بتائیں کہ یہ اصل نمائندہ جماعت ہے۔
میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ جعلی پارلیمنٹ ہے، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے، تاریخ میں کبھی بھی آئی ایم ایف کا وفد عدالت میں نہیں گیا۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
5
ڈمپرز شہریوں کو کچل رہے ہیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہی اور اس کی وجہ ان کی حکومت کو مالی سپورٹ ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر قائد کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ایم کیو ایم کارکن فراز کے قتل کا مقدمہ الیکشن مہم کے دوران درج کیا گیا تھا۔
انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت سے انصاف نہیں ملا، ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں بریت کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی اور عدالت عالیہ نے 27 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔
ہائیکورٹ کے داخلی دروازے پر آیات لکھی ہیں، جس کے معنی عدل تقویٰ کے قریب ہی بنتے ہیں، فیصلے تو کیے جا رہے لیکن ان میں انصاف نظر نہیں آرہا۔رکن قومی اسمبلی و ایم کیو ایم کے رہنما حسان صابر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو
6
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پہ نئے حلف لینے والے 7 ججزاوران کی پروفائل پبلک کر دی گئی۔سینارٹی لسٹ کے مطابق چیف جسٹس کے بعد جسٹس منصورعلی شاہ پہلے، جسٹس منیب اختر دوسرے، جسٹس امین الدین خان تیسرے اور جسٹس جمال مندوخیل چوتھے نمبر پر ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر کا پانچواں، جسٹس عائشہ ملک کا سنیارٹی میں چھٹا نمبر ہے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ ساتویں، جسٹس حسن اظہررضوی آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
جسٹس شاہد وحید نویں، جسٹس مسرت ہلالی دسویں، جسٹس عرفان سعادت کا گیارہواں نمبرپر ہیں۔جسٹس نعیم اختر افغان سنیارٹی لسٹ میں بارہویں، جسٹس شہزاد ملک تیرہویں نمبر پرجبکہ جسٹس عقیل عباسی چودھویں نمبر پر موجود ہیں۔ جسٹس شاہد بلال حسن کا پندرہواں نمبر، جسٹس ہاشم کاکڑ سولویں، جسٹس شفیع صدیقی سترہویں نمبر پر ہیں۔
جسٹس صلاح الدین پنوراٹھارہویں، جسٹس شکیل احمد کا سنیارٹی میں انیسواں، جسٹس عامر فاروق کا بیسواں، جسٹس اشتیاق ابراہیم کا اکیسواں نمبر ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بائیسویں، جسٹس سردار طارق تئیسویں نمبر پرجبکہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل سنیارٹی لسٹ میں چوبیسویں نمبر پر ہیں۔
7
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے ائیر پورٹ بم دھماکہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت سینٹرل جیل کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 کو منتقل کردی۔کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو ائیر پورٹ بم دھماکہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی شوکت حیات عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزمہ ایک شیر خوار بچی کی ماں ہے۔ ملزمہ 4 ماہ سے جیل میں ہے۔تفتیشی افسر ہر سماعت پر وقت مانگ لیتا ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ مجھے چالان کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے۔عدالت نے درخواست ضمانت سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 کو منتقل کردی۔