1
دیہات میں بنی ہاؤسنگ اسکیمیں بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ،پنجاب میں دیہات میں بنی ہاؤسنگ اسکیمیں بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گی۔ٹیکس "شہری غیرمنقولہ جائیداد ٹیکس ایکٹ 1958کے تحت لگایاجائے گا۔
بل کا بنیادی مقصد پنجاب فنانس ایکٹ 2024 کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، ٹیکس کے اطلاق کا دائرہ کار شہری علاقوں میں بھی وسیع کیا جائےگا۔
2
خیبرپختونخوا میں قیام امن: جے یو آئی کا کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ،حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا میں قیام امن کے معاملہ پرجے یو آئی نے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ حکومت اور اتحادیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا، کانفرنس میں صوبہ بھر میں امن و امان کے قیام کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔
کل جماعتی کانفرنس کیلئے صدر اور وزیراعظم سے بھی رابطہ کیا جائے گا، کانفرنس کیلئے 19 اور 20 فروری کی تاریخیں زیرغور ہے، تاہم ابھی مقام اور حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہوا۔جے یو آئی رہنماء مولانا عطاء الرحمان
3
ترجمان تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے۔پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے الیکشن کمیشن پر سخت تنقید پر ترجمان الیکشن کمیشن نے بھی پوسٹ کے نیچے ہی پی ٹی آئی کو جواب دے دیا۔پی ٹی آئی کی پوسٹ میں چیف الیکشن کمشنر پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے غیرمنصفانہ انتخابات کرائے۔ عوام کو ان کے مینڈیٹ سے محروم کیا گیا۔
تحریک انصاف نے یہ الزام بھی لگایا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے عہدے اور قوم سے غداری کی۔ترجمان الیکشن کمیشن نے اسی پوسٹ کے نیچے جواب دے دیا۔ کہا تحریک انصاف کے دور میں تمام ادارے ایک پیج پر اور ایک دوسرے کے سہولت کار تھے۔ اس وقت بھی الیکشن کمیشن کسی کا سہولت کار بنا نہ ہی آج ہے۔
4
وفاقی کابینہ نے ٹیکس پالیسی آفس کے قیام کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ٹیکس پالیسی آفس کے قیام کا مقصد معاشی اصلاحات کا ایجنڈا تیار کرنا ہے،وزارت خزانہ کے مطابق نیا دفتر ٹیکس سے متعلق پالیسیوں کا تجزیہ کرے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس پالیسی آفس ڈیٹا کا تجزیہ کرکے تجاویز مرتب کرے گا، ریونیو،معاشی پیشگوئی،انٹرنیشنل ٹیکس معاہدوں و ذمہ داریوں پر تجاویز دے گا۔ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزارت خزانہ کو رپورٹ کرے گا، وفاقی کابینہ کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری سے اسٹاف بھرتی ہوگا۔
5
تنازعات کے باعث مشہو مفتی قوی نے بھارتی رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت سے آج (14 فروری کو) شادی کرنے کا دعویٰ کردیا۔مفتی قوی نے چند روز قبل بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے اداکارہ نے قبول کرتے ہوئے مثبت ردِعمل دیا تھا اور اب دونوں کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی نے انکشاف کیا کہ میرا راکھی ساونت سے نکاح 14 فروری (آج) ہوگا، نکاح کی تاریخ راکھی کی مرضی کے مطابق ہی رکھی ہے۔شادی کے بعد راکھی ساونت کا لباس مکمل اسلامی اور شریعت کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے پروگرام کے میزبان کو بھی دعوت دی کہ آپ بھی میرے نکاح میں شرکت کریں اور گواہ بنیں۔
6
حسینہ واجد جولائی 2024ء میں قتل میں ملوث تھیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ،نیویارک ٹائمز کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں گزشتہ سال جولائی میں ہونیوالے قتل عام میں حسینہ واجد ملوث تھیں۔یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے سربراہ فولکر ترک کی جانب سے جاری کی گئی۔
اقوام متحدہ کی 12 فروری کو جاری رپورٹ کے مطابق کریک ڈاؤن میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے، ہلاک افراد میں سے اکثر کو بنگلہ دیش سیکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا تھا، حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن تشدد کی باقاعدہ پالیسی کا حصہ تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین اور ان کے حامیوں پر کئے گئے پرتشدد حملوں کے شواہد ملے ہیں، اقوام متحدہ نے ان اقدامات کو انسانیت کیخلاف جرائم میں شامل کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔


