1
فائنل معرکہ: ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 5رنز پر گر گئی .سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 243رنز کا ہدف دے دیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل کا معرکہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کررہے ہیں جبکہ کیویز کی کمان مچل سینٹنر کے ہاتھوں میں ہے۔
پاکستان کی جانب سے میچ کا جاندار آغاز نہ ہو سکا اورشاہین 16 رنز پر ہی پہلی وکٹ گنوا بیٹھے، اوپنر بلے باز فخر زمان 15 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ نئے آنے والے بلے باز سعود شکیل بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور محض 8 رنز بنا کر چلتے بنے۔
اس کے علاوہ بابر عظم 29، کپتان محمد رضوان 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سلمان آغا نے 45، طیب طاہر 38، فہیم اشرف 22 اور نسیم شاہ نے 19 رنز بنائے۔کیویز کی جانب سے ول اورورکے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کےعلاوہ کپتان مچل سینٹنر اور مائیکل بریس ویل 2، 2 جبکہ جیکب ڈفی اور نیتھن اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
2
شہباز شریف اور آصفہ بھٹو نے تحفے میں ملنے والی اپنی اپنی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دی .وزیراعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے الیکٹرک گاڑی تحفے میں دی تھی، وزیراعظم نے گزشتہ روز ہی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرائی تھی۔کابینہ سیکرٹریٹ نے گاڑی توشہ خانہ میں جمع ہونے کی تصدیق کر دی۔
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ترک صدر کی جانب سے ملنے والی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دی، ترک صدر کی جانب سے آصفہ بھٹو کو بھی الیکٹرک گاڑی کا تحفہ دیا گیا تھا۔
3
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم ,طلبہ ہونہار سکالر شپ سکیم کے لئے واٹس ایپ، لینڈلائن نمبر اور سوشل میڈیا پر رجوع کر سکتے ہیں، سکالر شپ ڈیسک صبح 9 بجے سے شام 5 تک ہونہار کام کرے گا۔
ہونہار سکالرشپ کے ڈیسک پرانفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کے لئے رابطہ کیا جا سکے گا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہیلپ ڈیسک طلبہ کے مسائل کے فوری حل کے لئے قائم کئے گئے ہیں، مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہونہار طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں، فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے۔
4
جسٹس سید منصورعلی شاہ کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا .جسٹس منصور علی شاہ گزشتہ ایک سال سے ایف جے اے کے مشیر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ میں حلف برداری تقریب کے بعد جسٹس منصور علی شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہوگا۔
5
کنوینئر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ سے حکم آیا ہے کہ ایوان میں عوام کی بات نہیں کرنی۔پی ٹی آئی قیادت نےجھوٹ پرمبنی نیوزکانفرنس کی، پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہمیں ایوان میں بات نہیں کرنے دی جاتی ہے۔
پی ٹی آئی کواسمبلی میں بات کرنےکا بھرپورموقع دیا جاتا ہے، یہ ہمیشہ وقفہ سوالات کےدوران ایوان کوڈسٹرب کرتےہیں،اپوزیشن کے ارکان ایجنڈے کے دوران بات کرنے کھڑے ہوجاتے ہیں ، یہ اسمبلی میں آتے ہیں تو ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیتے ہیں۔
کنوینئر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز کا کہنا تھا کہ اڈیالہ سے حکم آیا ہے کہ ایوان میں عوام کی نہیں صرف ان کی بات سنی جائے ، یہ عوامی ایشو پر بات کرنے کے بجائے صرف بانی پی ٹی آئی کی بات کرتے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈٰیا سے گفتگو
6
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی نماز جنازہ ادا ,سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے نماز جنازہ میں شرکت کی، سابق جج جسٹس ریٹائرڈ اعجاز الاحسن، سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد بلال حسن بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
نماز جنازہ میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا، راحیل کامران شیخ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس رضا قریشی نے شرکت کی۔جسٹس خالد اسحاق، سینئر وکیل بابر اعوان، پیر مسعود چشتی، سینئر وکیل وقار اے شیخ ، اشتر اوصاف، سابق چیف جسٹس یاور علی، سابق جج جسٹس شیخ نجم الحسن بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس شاہد کریم، سابق چیف جسٹس امیر بھٹی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ میں جسٹس حسن نواز مخدوم، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس اویس خالد نے بھی شرکت کی۔
7
پاکستان سٹاک ایکسچینج تیزی کے بعد منفی زون میں اختتام پذیر ,تاجروں کے اربوں ڈوب گئے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور ایک وقت 700 سے زائد پوائنٹس اضافہ ہوا۔
دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کا اختتام منفی زون میں ہوا، 100 انڈیکس 478 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 12 ہزار 85 کی حد پر بند ہوا۔سٹاک ایکسچینج میں 45 کروڑ 40 لاکھ مالیت کے شیئرز کا کاروباری حجم 23 ارب روپے رہا۔


