1
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد نے ملاقات، جس میں مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے قرضہ اور ایکویٹی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ آئی ایف سی نے گرین انرجی، ڈیٹا سینٹرز، زرعی سپلائی چین کی بہتری، ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ایم ڈی اور ایگزیکٹو نائب صدر مختار دیوپ، ریجنل نائب صدر، ریجنل ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ، پاکستان اور کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک بھی شامل تھے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایف سی کے نجی شعبے کے ساتھ حالیہ معاہدوں کو سراہا، وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی معاشی استحکام سے متعلق بریفنگ دی۔ملاقات کے حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے آئی ایف سی کو آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے دبئی میں ملاقات کا حوالہ دیا اور بتایا کہ کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی معاشی بہتری کی پیشرفت کو سراہا۔
2
دربار حضرت پیر وارث شاہؒ کی مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کو مؤثر بنانے کیلئے محکمہ اوقاف کے حوالے کردیا گیا۔صوبائی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں سیکریٹری اوقاف نے باقاعدہ احکام جاری کردیے۔
سیکریٹری اوقاف نے مزار شریف کو تحویل میں لینے کیلئے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور (ایسٹ) کو ہدایات جاری کردیں۔دربار شریف کی اہمیت، مذہبی سیاحت کے فروغ اور مالی وانتظام سمیت دیگر امور کو مدنظر رکھتے ہوئے اوقاف کی تحویل میں دیا گیا۔
3
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی. آج ( جمعہ کو) سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1886 روپے اضافے سے ریکارڈ 2 لاکھ 62 ہزار 517 روپے ہوگئی۔
4
سپریم کورٹ بار نے آئی ایم ایف مشن سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا.ملاقات میں مقدمات کے التوا سمیت عدلیہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) مشن سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے وفد سے آئی ایم ایف مشن نے ملاقات کی جس کے دوران مقدمات کے التوا سمیت عدلیہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق نجی ہوٹل میں مثبت ماحول میں ملاقات ہوئی اور وکیل رہنماؤں نے آئی ایم ایف وفد کوعدلیہ میں خود احتسابی کے نظام سے آگاہ کیا۔ملاقات میں مقدمات کے التوا کے ساتھ گورننس سسٹم سے کرپشن کے خاتمے کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئی۔
5
غیر قانونی سمز کی فروخت کیخلاف کارروائیاں جاری,وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے سندھ کے ضلع سکھر اور پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں پری ایکٹیویٹڈ بین الاقوامی و مقامی سمز کی فروخت پر چھاپے مارے ہیں۔
سکھر میں چھاپے کے دوران دو بین الاقوامی سمز اور 5 پری ایکٹیو یٹڈسم کارڈز برآمد ہوئے اور دکان کے مالک کو بھی موقع پر ہی ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔
6
بلوچستان کے شہر ژوب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان کے ضلع ژوب میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے شدید جھٹکوں نے ژوب اور گرد و نواح کو ہلا کر رکھ دیا۔زلزلہ پیما مرکز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔