1
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا ، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ دیگر وفاقی و صوبائی وزرا اور زرعی شعبے سے متعلق افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "سمارٹ ایگری فارم”، "گرین ایگری مالز” اور "ایگری ریسرچ سہولت سنٹر” کا باقاعدہ افتتاح کیا، دورے کے دوران شرکاء کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا۔
منصوبے کے تحت کسانوں کو مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر مشینری حاصل کرنے کے مواقع میسرہوں گے ، جدید آبپاشی کے نظام کے لیے پنجاب بھر میں 25 گرین ایگری مال” تیار کیے گئے ہیں، سال کے اختتام تک ملک بھر میں 250 گرین ایگری مال” کی تکمیل متوقع ہے۔منصوبے کے تحت پانچ ہزارایکڑ پر مشتمل جدید زرعی فارم کا بھی آغاز ہو گیا، گرین ایگری مال اینڈ سروسز سروس کمپنی کسانوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر معیاری بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات رعایتی قیمت پر فراہم کرے گی ،کسانوں کو ڈرونز سمیت زرعی مشینری رعایتی کرائے پر دستیاب ہو گی۔
پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ، جدید زراعت میں صوبہ پنجاب اور یہاں کے کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔
2
وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت، پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جولائی سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔آئی ایم ایف کے مطالبے پر وزیراعظم شہبازشریف نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے وزارت خزانہ، وزارت نجکاری اور پی آئی اے حکام کو ہدایات جاری کردیں۔
3
نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آگیا۔ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے، نواب شاہ سے وین پر سیہون شریف عرس پر جارہے تھے، مسافر وین سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔
4
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کی ترقی دنیا کیلئے خطرہ نہیں ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی نے بہت متاثر کیا ، چین کے ہر شخص کا اپنے شعبے میں بہترین کام، قوم کے اجتماعی فائدے کا باعث بن رہا ہے۔
چینی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ یہ خطے میں استحکام کا ذریعہ ہے، چین کی ترقی دنیا کیلئے مثبت قدم ہے۔علاوہ ازیں صدر زرداری نے پاک چین دوستی،اقتصادی اور سفارتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔ دورہ چین کے موقع پر چینی سرکاری میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں گفتگو
5
زیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختار ڈیوپ نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں آئی ایف سی کے جاری اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا جبکہ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں آئی ایف سی کے تعاون کو سراہا۔ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی جاری کوششوں کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
6
سندھ حکومت نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عام تعطیل کا اعلان 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر کیا گیا ہے، 19 فروری کو تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔حضرت لعل شہباز قلندر کا 777 واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس 17 فروری سے شروع ہو گا۔
7
سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتیاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی جس میں عدالت نے سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کر دیا۔
دوران سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہیں، اس حوالے سے منسٹری کو آج خط لکھوں گا، اس مقدمے کے جیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھوں گا۔بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔
8
گوجرانوالہ: میٹل فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی،جاں بحق ہونے والوں میں ریحان نامی مزدور اورایک نامعلوم شخص شامل ہے، واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
9
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی قیادت پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیسز کی سماعت کی،۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو اشتہاری قرار دے دیا۔جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ عامر مغل متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔بعدازاں عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
10
دہشتگردی کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی
۔حاضری معافی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان میانوالی گئی ہیں، حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے جس پر عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔بعدازاں عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
11
سیاسی رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ اینڈ پارٹی نےمجھےگرایا۔صوابی جلسے میں عوام نے میرے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔ مجھے پارٹی سے پہلی بار نہیں کم از کم تیسری بار نکالا گیا ہے، مجھے بانی پی ٹی آئی نے نہیں نکالا، جیل میں عمران خان سے سیاسی ملاقاتیں میں نے شروع کروائیں، دوسری ملاقات کے بعد مجھے ہی ملاقاتوں سے باہر کر دیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ اینڈ پارٹی نے مجھے گرایا، پارٹی میں میری مقبولیت سے لوگ جیلس ہیں، جیل میں لوگ جاکر بانی پی ٹی آئی کے کان بھرتے ہیں، پارٹی کو بھی نہیں پتا مجھے کیوں نکالاپارٹی میں رہوں یا نہ رہوں، خان کے لیے کام کرتا رہوں گا، اچھا ہےاب ریلیکس ہو کر اپنا کام کروں گا۔
12
رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف پاؤں اور دوسری طرف گریبان پکڑ رہی ہے۔بانی کےخطوط کی سیریزنفرت کا بیانیہ ہے، یہ خطوط کےذریعے اداروں پرحملہ آور ہو رہے ہیں۔پی ٹی آئی نفرت کا بیانیہ بناتی ہے، چور کوتوال کوخط لکھے گا، توکوتوال قانون کےمطابق عمل کرے گا، پی ٹی آئی بیک ڈوربات چیت سےمتعلق صرف بیانیہ بناتی ہے، ٹی آئی اپنے ورکرزکوامید دینےکےلیےایسی باتیں کرتی ہے۔
پی ٹی آئی ایک طرف پاؤں اوردوسری طرف گریبان پکڑرہی ہے، پی ٹی آئی700ارب کی چوری نہ کرتی تو70یونیورسٹیاں بنتیں۔ کورٹ پیکنگ نہیں ہورہی ہے، آئین کا حلف اٹھا کرآئین کی عمل داری روکنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے،
13
رومینہ خورشید سے سویڈن کی سفیر کی ملاقات، خواتین کی اقتصادی ترقی بارے تبادلہ خیال،وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے خواتین کی اقتصادی ترقی و ماحولیاتی پائیداری کے لیے پائیدار صنعتوں خاص طور پر فیشن کی ری سائیکلنگ کےابھرتے ہوئے شعبے کو بااختیار بنانے کے لیے مناسب اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے ماحولیاتی چیلنجز کے مقابلے میں خواتین کی زیادہ حساسیت کا ذکر کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں خواتین کو بااختیار بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔سویڈن کی سفیر نے رومینہ خورشید عالم کو اسلام آباد میں 26 فروری کو منعقد ہونے والے سیمینار میں مدعو کیا، جس میں سویڈش ٹیکنالوجی کے ماہرین ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے جدید حل پر اپنے خیالات شیئر کریں گے۔
14
پاکستان کے قرضوں کا حجم 71 ہزار ارب سے متجاوز، ہر شہری 3 لاکھ سے زائد کا مقروض،سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے قرضے ایک سال میں 10 فیصد اور ایک ماہ میں 1.8فیصد بڑھے، پاکستان کا مقامی قرض 42 ہزار 588 ارب روپے سے بڑھ کر 49 ہزار883 ارب روپے ہو گیا، دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک مقامی قرضے 17.1 فیصد کے حساب سے بڑھے۔
مرکزی بینک کے مطابق ایک مہینے میں مقامی قرضے 2.7 فیصد بڑھ کر 48 ہزار 585 ارب روپے سے 49 ہزار 883 ارب روپے ہو گئے جبکہ بیرونی قرضے ایک سال کے عرصے میں 3.7 فیصد کمی سے 22 ہزار 601 ارب سے کم ہو کر 21 ہزار764 ارب روپے ہو گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک مہینے میں بیرونی قرضوں کا حجم 0.1 فیصد کمی سے 21 ہزار 764 ارب روپے رہا ، پاکستان نے بیرونی و مقامی قرضوں کے علاوہ 5 ہزار 349 ارب روپے بطور سود ادا کرنے ہیں۔
15
غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کے مطابق حماس آج 3 یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔حماس کے 3 یرغمالیوں کو رہا کرنے کے بدلے میں اسرائیل 369 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا، یرغمالیوں میں امریکی نژاد اسرائیلی ساجے ڈیکل چین، الیگزینڈر تروفانوف اور یائر ہورن شامل ہیں، رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 36 عمر قید کے قیدی بھی شامل ہیں، 333 فلسطینی قیدیوں کا تعلق غزہ سے ہے۔