1
پاکستان میں دہشتگرد حملے بڑھنے کی وجہ ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی مسلسل مدد ہے: یو این رپورٹ میں انکشاف،اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024 کے دوران اُس نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ افغانستان کے صوبے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں ٹی ٹی پی کے نئے تربیتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بلوچستان لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ کے داعش اور مشرقی ترکستان اسلامی تحریک سے گٹھ جوڑ اور اسے افغانستان سے ملنے والی مدد کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
2
ڈاکٹر شاہ نواز قتل کیس میں پولیس اہلکاروں کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف،عدالت میں پیش ایف آئی اے چالان میں سی آئی اے پولیس کے 2 اہلکاروں کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔
29 صفحات پر مشتمل چالان کے مطابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی کی ہدایت پر ڈاکٹر شاہ نواز کو میرپور خاص پولیس کے حوالے کیا گیا، ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپور خاص سے اور خود ایس ایس پی ایک مشکوک نمبر سے رابطے میں تھے۔
3
سندھ حکومت کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ،سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت موٹر وہیکل انسپیکشن کے مؤثر نفاذ پر اہم اجلاس ہوا جس میں شرجیل میمن نے سندھ بھر میں ایم وی آئی سینٹرزکے قیام کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایم وی آئی نظام اور وہیکل رجسٹریشن کے نفاذ سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں، ایم وی آئی نظام ایک ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال ہونا چاہیے، ڈمپرز، ٹرک، بسیں اور ٹریلرز کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔سڑک پر چلنے سے پہلے گاڑیوں کی حفاظت کے معیار کو یقینی بنایا جائے، فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو مقدمات درج کرکے جیل بھیجا جائے گا۔
4
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری بروز اتوار سے اگلے 15 دنوں کے لیے زبر دست کمی کا امکان ہے۔ متعلقہ حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 2.49 روپے سے 9.11 روپے تک کی کمی پر کام کیا ہے۔
سرکاری اور صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ممکنہ طور پر 2.49 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.11 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
5
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی مردوں نے بہت رلایا ہے۔پاکستانی مردوں نے مجھے رلایا ہے، پاکستانی اداکار و پولیس افسر ڈوڈی خان نے پہلے مجھے شادی کیلئے پروپوز کیا اور پھر اپنی بات سے پیچھے ہٹ گیا۔ڈوڈی خان نے اپنے کسی بھائیوں سے شادی کروانے کا کہا اور اب وہ دوبارہ کہہ رہا ہے کہ وہ میرے پاس انگوٹھی اور پھول لے کر آئے گا۔راکھی ساونت کیپاکستانی میزبان متھیرا سے گفتگو


