1
صدر ٹرمپ کا کورونا ویکسینیشن لازمی قراردینے کے خلاف اقدام اُٹھاتے ہوئے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسین لازمی قرار نہ دینے کا حکمنامہ جاری کردیا۔
صدارتی حکمنامے کےمطابق جو ادارےخلاف ورزی کریں ان کی فنڈنگ روک دی جائے،ویکسین کے لیے کسی کوتعلیمی ادارے میں داخل نہ ہونےدینا زیادتی ہے،صدر ٹرمپ کا حکمنامہ صرف کورونا ویکسین پر لاگو ہوگا۔
2
امریکی صدر نے تیل اورگیس کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیاصدرٹرمپ نے تیل کے نئےذخائر تلاش کرنے اور تیل کی تجارت کو بڑھانے کے لیےانرجی کونسل تشکیل دے دی۔
برکس ممالک نے ڈالر کے مقابلےمیں نئی کرنسی لانےکی کوشش کی تو ان پرٹیرف عائدکیاجائے گا،امریکی کمپنی کو ایل این جی برآمدکرنےکی بھی اجازت دے دی۔اوول آفس میں صحافیوں سےگفتگو
3
آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہوگئی،اس کے علاوہ 10 گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 4030 روپےکم ہوکر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہوگیا۔عالمی بازارمیں سونےکا بھاؤ 50 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 883 ڈالرز فی اونس ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا
4
سندھی شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری جھلس کر جاں بحق،صوبائی وزیر نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے چھان بین کی ہدایت کردی۔سندھ کے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری گھر میں آگ لگنے سے جُھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر آکاش انصاری کے انتقال پر دل افسردہ ہے
5
آئی ایم ایف کے 2 مزید وفود رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔مارچ کے اوائل میں ہی آئی ایم ایف کا ایک اقتصادی جائزہ مشن پاکستان آئے گا،7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کیلئےمذاکرات ہوں گے،آئی ایم ایف کو جولائی سے دسمبر تک کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔
آئی ایم ایف کا ایک وفد 24 فروری سےپاکستان کا دورہ کرے گا،پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان1.5ڈالر کےنئےرعایتی قرض کیلئےمذاکرات ہوں گے،نیا قرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کےنقصانات کے تدارک کے لیےہوگا۔