1
سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 15 خوارجی ہلاک، 4 جوان وطن پر قربان ،آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ہتھالہ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن میں سکیورٹی فورسز اور خوارج میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلہ میں 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ہلاک خورارج میں رنگ لیڈر فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل ہیں۔ ضلع شمالی وزیر ستان کے علاقہ میران شاہ میں بھی آپریشن کیا گیا، آپریشن میں 6 خوارجی مارے گئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف 3 سپاہیوں سمیت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔21 سالہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف کا تعلق لاہور سے ہے، دیگر شہید اہلکاروں میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔
2
انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پراسیکیوشن کے مزید 8 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان فواد چودھری، راجہ بشارت، شیخ رشید، شہریار آفریدی اور دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت مقدمہ میں نامزد مفرور ملزمان مراد سعید ، حماد اظہر اور زلفی بخاری کے وارنٹ چھاپوں اور اشتہار کی شہادت ریکارڈ کرا دی گئی ، ملزمان کیخلاف شہادت سب انسپکٹر عقیل احمد نے ریکارڈ کرائی جبکہ ثبوت بھی عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔سماعت کے دوران مقدمہ میں پراسیکیوشن کی جانب سے مزید 8 گواہوں کے بیان قلمبند کرادیئے گئے، گواہوں میں عقیل احمد اے ایس آئی ، سب انسپکٹرز بابر سجاد ، رجب علی ، احمد نواز، اے ایس آئی عدنان احسن ، شمریز محبوب، کانسٹیبل طالب حسین اور لیڈی کانسٹیبل ثمرہ اشفاق بھی شامل ہیں۔استغاثہ کی جانب سے اہم مال مقدمہ موبائل فونز، ڈنڈے اور دیگر سامان بھی عدالت میں پیش کیا گیا ، بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔
3
وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی معاملات کا مرکزی ڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں۔تجاویز، شکایات ہیں تو خط لکھیں، بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ خط لکھنے والوں کو فوج کی سیاسی مداخلت کا 2018 میں چسکا پڑا، جس طرح اس وقت انہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار ملا وہ سمجھتے ہیں دوبارہ اس طرح اقتدار میں آ سکتے ہیں۔ فوج کے ترجمان بھی کہہ چکے ہیں انہیں دوبارہ کسی سیاسی تجربہ میں شامل نہیں ہونا، بار بارخط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اس موقف کی نفی ہے جو کہتے ہیں میں بڑا سول حکمرانی کا چیمپئن ہوں۔
4
لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ،ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 24 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی، ٹینٹ،ترپال اور گرم خیموں پر مشتمل 60 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔
5
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانچ لاکھ سولر سسٹم بھی اسی سال غریب عوام میں تقسیم کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن تھا کہ ہم نے جو مہنگی بجلی کا بوجھ غریبوں پر پڑرہا اس سے نجات دلانی ہے۔2012 کی بات ہے جب ہم نے سلولرائزیشن کا پروگرام شروع کیا تھا، ہم نے تھر پارکر ضلع میں گرڈ سٹیشن نہیں سب کو سولرائز کیا، بلاول صاحب نے کہا جو بجلی مہنگی ہے اس کا بوجھ عوام پر نہیں آنے دوں گا، اس پر ہم نے عالمی بینک سے بات کی جس کے تین حصے تھے ۔ سرکاری عمارتوں کو سولر انجری لگائیں، ہسپتالوں میں سکولز میں جو عمارتیں ہیں ان کی بجلی کا خرچ بچے گا ، غریب جن کا ایک کمرہ ہے وہ بجلی کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے ، ایسے دو لاکھ گھروں کو سولر دے رہے ہیں، جس سے ایک پنکھا، تین بلب روشن اور موبائل چارج ممکن ہو گا۔سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کی تقریب سے خطاب
6
وزیر مملکت خزانہ و محصولات علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے 2لاکھ افراد کی نشاندہی کی۔جس حالت میں پاکستانی معشیت ہمیں ملی تھی ،آج اس سے بالکل مختلف صورتحال ہے ، آئی ایم ایف کی مدد کے ساتھ پاکستان کو جامع اور پائیدار ترقی کے سفر پر ڈال دیا۔ آئی ایم ایف کی دئیے گئے اہداف کے مطابق ٹیکس وصولیوں کی شرح حاصل کی ہے ، تںخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے ٹیکس بیس کو بڑھانا پڑے گا، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے 2لاکھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ وزیراعظم کا اختیار ہے وہ اپنی ٹیم میں جو بھی ردو بدل کریں، اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔