1
پاکستان کیلئے 40 ارب ڈالر کے معاشی ترقیاتی فریم ورک پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، وفد کی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر توانائی سے بھی ملاقات ہوگی۔اس دورے کے دوران عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے مؤثر عملدرآمد پر بات ہوگی، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فنڈنگ کے مؤثر استعمال پر عملدرآمد بارے جائزہ ہوگا وفد ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لے گا ، حکمت عملی کیلئے وفد صوبوں سے بھی مشاورت کرے گا ،حکام وزارت خزانہ
2
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نئی کیس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی 6 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔میٹی میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں، ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی کیس مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ ہیں۔نئی تشکیل شدہ کمیٹی عدالتی امور کو مؤثر انداز میں نمٹانے اور مقدمات کے جلد فیصلے کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی مرتب کرے گی۔
3
نیشنل پولیس اکیڈمی کو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کرنے کا فیصلہ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمیٹی روم میں اکیڈمی کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد ، ڈی سی اسلام آباد اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس احمد نے این پی اے کی تنظیم نو کے ماسٹر پلان کے بارے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی ، محسن نقوی نے ضروری تبدیلیوں کے بعد ماسٹر پلان دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی، نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کے پراجیکٹ پر مرحلہ وار عمل درآمد ہو گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کو نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن پلان کے بارے بریفنگ دی گئی انڈرٹریننگ افسران کیلئے رہائشی بلاک کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کیا جائے گا، جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنِیکل ٹریننگ سینٹر، انڈور اور آؤٹ ڈور فائرنگ رینج بھی بنائی جائے گی۔
4
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم، سفیر عاصم افتخار اور قونصل جنرل عامر اتوزئی نے نیویارک پہنچنے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
5
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 27 فروری ملتوی کردی گئی۔سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے تصدیق کی کہ عدالتی عملہ نے صبح باضابطہ طور پر کیس کی سماعت ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔
6
فواد چودھری نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دے دیا۔ یہ دو ٹکے کی سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہونیوالے سلوک پر خاموش رہی لیکن ایک غیر اہم کلرک پر قراردادیں یاد آ گئیں؟تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ایک دن کیلئے جیل نہیں گئے، جو کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے اور فنڈنگ کا حساب دینے سے انکاری ہیں، جن کی اوقات دو ٹکے کی نہیں ان سے فنڈ نگ کا حساب لینا انتہائی اہم ہے۔
7
سینیٹ (ایوان بالا) اور قومی اسمبلی (ایوان زیریں) کے اجلاس آج ہوں گے۔اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا جس کا 36 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، ایوان میں مختلف بل، قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور پرنس کریم آغا خان کیلئے تعزیتی قرارداد پیش کی جائے گی۔قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج شام 5 بجے ہوگا جس کیلئے 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ایجنڈے کے مطابق وزیر قانون دیوانی عدالتیں آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کریں گے، وزیر داخلہ پاکستان ساحلی محافظین ایکٹ میں ترمیم، انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کریں گے۔
8
26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع،ڈیوٹی جج محمد افضل مجوکا نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، شمسہ کیانی ایڈووکیٹ بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئیں۔ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء کی عدم دستیابی کے باعث سماعت جج افضل مجوکا نے کی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
9
پی ٹی آئی کی فواد چودھری کی جانب سے شعیب شاہین پر تشدد کی مذمت،پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے فواد چودھری کے اقدام کو مجرمانہ فعل قراردیا اور فواد چودھری کے رویے مذمتی اعلامیہ جاری کیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ فواد چودھری کا شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ حیوانی جبلت کا اظہار ہے، شعیب شاہین پر اٹھایا جانے والا ہاتھ پوری پی ٹی آئی پر طمانچہ ہے۔
10
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو امریکہ جائیں گے۔ق اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شریک ہوں گے، یہ اجلاس چین نے فروری 2025 کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں بلایا ہے، اس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کریں گے، پاکستان چین کے اس بروقت اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔وزیر خارجہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کی ترجیحات کو اجاگر کریں گے، وہ دورے کے دوران ترجیحات مذاکرات، تعاون اور جامع عالمی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور دیں گے۔
11
چیمپئنز ٹرافی : آسٹریلین کرکٹ ٹیم دو دستوں میں پاکستان پہنچ گئی۔14 رکنی دستے میں آسٹریلیا کے کوچز، کپتان سٹیو سمتھ اور سپورٹ سٹاف شامل ہیں، جو کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا، آسٹریلیا کا دوسرا میچ 25 فروری کو جنوبی افریقا کے ساتھ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ آسٹریلیا اپنا آخری گروپ میچ 28 فروری کو افغانستان کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔بعدازاں آسٹریلین ٹیم کا دوسرا دستہ بھی کچھ دیر بعد لاہور پہنچ گیا، لاہور پہنچنے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں میں مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا و دیگر شامل ہیں۔
12
اسرائیلی کابینہ نے فوج کے نئے سربراہ ایال ضمیر کی تقرری کی منظوری دیدی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ ایال ضمیر کی تقرری 5 مارچ کو ہو گی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے 7 اکتوبر 2023ء کے حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر استعفیٰ دیا تھا۔
13
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ایک ماہ کے دوران سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے ایک ارب 68 کروڑ روپے کی بجلی خرید لی۔ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے دسمبر میں چھ کروڑ 24 لاکھ یونٹس خریدے گئے، سب سے زیادہ بجلی لیسکو میں خریدی گئی، لیسکو میں 2 کروڑ 17 لاکھ یونٹس خریدے گئے۔حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ میپکو میں 1 کروڑ ساٹھ لاکھ ، آئیسکو میں 9 لاکھ ، پیسکو میں 47 لاکھ اور گیپکو میں 49 لاکھ یونٹس خریدے گئے، فیسکو میں ایک ماہ میں 52 لاکھ یونٹس خریدے گئے۔


