1
گورنر کا ڈمپر حادثات پر وزیراعلیٰ کو خط، اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا مشورہ،ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر،ٹرک اور واٹرٹینکرز ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ چند مہینوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں نمایاں اضافہ ہوا۔گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کو چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا کمیشن تشکیل دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کمیٹی وجوہات کی نشاندہی کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی بنانا ضروری ہے۔
2
شیر افضل یا سلمان اکرم، کس کو عمران خان کا اعتماد حاصل؟ شوکت یوسفزئی نے معاملہ واضح کردیا۔ شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا گیا ہے اور وہ چاہے کوئی بھی ہو پارٹی ڈسپلن سے اوپر تو نہیں ہو سکتا، شیر افضل مروت کے بارے میں اور کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ وہ غدار ہے یا کرپشن میں ملوث ہے۔میں نے شیر افضل مروت کو کہا ہے کہ تھوڑا خاموش ہو جائیں ڈسپلنری ایکشن کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں ہے یہ حل ہو جائے گا لیکن یہ بہت مشکل ہے کیونکہ شیر افضل مروت خاموش رہنے والے نہیں ہیں۔
3
سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب،ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے، مسافروں کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے۔ ایجنٹوں نے یورپ کیلئے مسافروں سے 25 اور 35 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر دبئی، سعودی عرب اور قطر کے راستے موریطانیہ پہنچے اور موریطانیہ پہنچنے پر ایجنٹوں نے مسافروں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھیجنے کی کوشش کی۔ مسافروں نے سمندر کے راستے غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا اور واپس آگئے، مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی کیلئے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
4
وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی قیادت کو وزیراعظم کو خط لکھنے کا مشورہ دیدیا۔ احسن اقبال نے تحریک انصاف کی قیادت کو مشورہ دیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں اور اُن کے پاس تجاویز یا شکایات ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں۔بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دے دیا ہے، جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔نارووال کے مسلم گرلز کالج میں گفتگو
5
نجی بجلی مارکیٹ کا نظام کامیاب بنانے کیلئے وہیلنگ چارجز میں کمی پر غور، یہ صرف اسی صورت ممکن ہوگا جب اس میں پھنسی ہوئی لاگت (اسٹرینڈڈ کاسٹ) شامل نہ کی جائے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ حکام مارچ اپریل تک تھوک نجی بجلی مارکیٹ قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں وہیلنگ چارجز خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے قابل قبول ہوں۔ مثالی طور پر وہیلنگ چارجز 6-7روپے فی یونٹ ہونے چاہئیں لیکن حکومت انہیں وہیلنگ چارجز کا حصہ بناتے ہوئے 5-6 روپے فی یونٹ کی کراس سبسڈی شامل کرنا چاہتی ہے۔
6
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ لاہور پہنچ گیا۔آسٹریلوی ٹیم کے لاہور پہنچنے والے پہلے دستے میں کپتان اسٹیو اسمتھ سمیت 14 افراد شامل ہیں۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے آج پاکستان پہنچے گی۔
7
حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کومعاہدے کے مطابق 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے اتوار کے دن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کو 18 فروری تک لبنان کی حدود سے نکل جانا چاہیے اور اسرائیل کے پاس لبنان میں رہنے کا اب کوئی بہانہ نہیں ہے کیونکہ یہی معاہدہ ہوا تھا۔ حزب اللہ سربراہ نے اسرائیل کا نام لیے بغیر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ قبضہ کرنے والوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔