1
نیشنل پولیس اکیڈمی کو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کرنے کا فیصلہ،جہاں انہوں نےادارےکو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو اور اپ گریڈیشن کے منصوبے پرمرحلہ وار عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔ وفاقی وزیرداخلہ نےنیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کےحوالے سےایک اعلیٰ سطح کےاجلاس کی صدارت کی،محسن نقوی نے ایلیٹ فورس ٹریننگ سکول،ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر اور انڈور و آؤٹ ڈور فائرنگ رینج بنانےکی ہدایت کی۔وزیرداخلہ نے پریڈ گراؤنڈ کو بڑا اور خوبصورت بنانےکا حکم دیتےہوئےکہاکہ انڈرٹریننگ افسران کےلیےرہائشی بلاک کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے،کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس احمد نےتنظیم نو کےماسٹر پلان پر بریفنگ دی۔
2
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس منیجمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔چیف جسٹس یحیی خان آفریدی 6 رکنی کمیٹی کے خود سربراہ ہوں گے، 6 رکنی کمیٹی میں 4 جج صاحبان اور ایڈیشنل رجسٹرار بھی شامل ہیں۔کمیٹی میں جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال،جسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں، کیس مینجمنٹ کمیٹی میں ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی کیس منیجمنٹ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔نئی تشکیل شدہ کمیٹی عدالتی امور کو مؤثر انداز میں نمٹانے اور مقدمات کے جلد فیصلے کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرے گی۔
3
عمران خان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس اور توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت مؤخر،توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ سپیشل جج سنٹرل عدالت کے عملے نے فون کر کے بتایا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج نہیں ہوگی۔ کیس کی سماعت بغیر کاروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔ کیس میں اب تک 8 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ ساتویں گواہ قیصر محمود پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح جاری ہے۔
4
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شروع ہونے سے محض چند دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے رائٹ آرم فاسٹ بولر حارث رؤف فٹ ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق پیسر حارث رؤف فٹ ہیں اور 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے، فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔حارث حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے سینے کی نچلی طرف پٹھوں میں تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔