1
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 18 فروری کو طلب کیا گیا تھا، صدر مملکت آصف زرداری نے مشترکہ اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا ہے۔صدر کی جانب سے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کیا گیا ہے۔
2
حکومت کا پرائیویٹ سیکٹر کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی کا اعلان،وفاقی وزیر تجارت جام کمال کہتے ہیں گزشتہ ایک سال کے دوران مشکلات کے باوجود انڈسٹریز کی گروتھ حوصلہ افزاء ہے، حکومتی کوششوں سے شرح سود میں کمی اور معاشی استحکام آیا، یہ پیشرفت انڈسٹریز کے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھی، انڈسٹریز کی مشاورت کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔
انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ برآمدات کے فروغ میں صنعتوں کا کردار بہت اہم ہے، حکومتی اقدامات سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، انڈسٹریز کی مشاورت کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے، پرائیویٹ سیکٹر کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا اسلام آباد میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب
3
لاپتہ افراد کیس: فوکل پرسن کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ،پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے لاپتہ افراد کیس میں رپورٹ جمع نہ ہونے اور فوکل پرسن کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا اس کے وارنٹ جاری کریں۔
پشاور ہائیکورٹ میں 2020ء میں ڈی آئی خان سے لاپتہ شخص سے متعلق درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت سے فوکل پرسن غیر حاضر تھا اور نہ ہی متعلقہ کیس کی رپورٹ پیش ہوئی۔اس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیئے کہ فوکل پرسن تو آج موجود ہی نہیں ہے، کیا ہم ان کی وارنٹ جاری کریں۔
قائم مقام چیف جسٹس نے حکم دیا کہ دوسرا فوکل پرسن رکھ لیں، اس حوالے سے آج ہی اعلامیہ لے آئیں۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو لاپتہ شخص سے متعلق رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی اور سماعت ملتوی کردی۔
4
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ زین قریشی کا شاہ محمود قریشی کی وجہ سے لحاظ کیا گیا، انہیں پارٹی سے نہ نکالنا موروثی سیاست نہیں لیکن تفریق کے زمرے میں آتا ہے، پارٹی کے اندر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ دن قبل شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا، جس پر بیرسٹر گوہر نے بانی سے بات کرکے معاملہ نمٹانے کا عندیہ دیا۔
میرے خیال سے زین قریشی کا شاہ محمود قریشی کی وجہ سے لحاظ کیا گیا ہے، زین قریشی شاہ محمود کے بیٹے ہیں اور شاہ محمود کی پارٹی کیلئے خدمات ہیں، زین قریشی کو نہ نکالنا موروثی سیاست نہیں لیکن تفریق کے زمرے میں آتا ہے، پارٹی کے اندر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
5
بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری،سینیٹر محمد قاسم کی خالی کردہ نشست پر پولنگ 8 مارچ کو ہوگی۔شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 18 اور 19 فروری کو جمع کرائے جاسکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 فروری کو مکمل کی جائے گی۔الیکشن ٹریبونل 27 فروری کو اپیلوں کا فیصلہ کرے گا۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 فروری کو جاری کی جائے گی۔ یکم مارچ تک امیدوار اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔ پولنگ بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔
6
تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بیک ڈور رابطے بھی ختم کردیئے۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر سردار ایاز صادق سے رابطے میں تھے تاہم اب ایاز صادق سے بیک ڈور رابطے بھی ختم کردیئے گئے۔دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کی بحالی کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ رکھا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی مذاکرات سے علیحدگی کے باوجود ایازصادق نے حکومتی کمیٹی ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرعلی ظفرنے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حکومت سے مذاکرات ختم ہو چکے ہیں، حکومت مذاکرات پر بیان بازی کرنا چاہتی ہے تواس کی مرضی ہے ۔ہم نے حکومت سے کچھ مانگا نہیں ہے، حکومت مطالبات تحریری طور پر تسلیم کرلے تو معاملہ واپس بانی تک لے جا سکتے ہیں، عمران خان سے پوچھ سکتے ہیں کہ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں یا نہ کریں۔
7
جہلم میں چھوٹی بہن کی فاِئرنگ سے بڑی بہن اور بھانجی شدید زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق جہلم کھوکھہ میں چھوٹی بہن کی فاِئرنگ سے بڑی بہن اور بھانجی شدید زخمی ہوگئں۔
ماں بیٹی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔گولی اتفاقیہ چلی یا ٹارگٹ کر کے مارا گیا تحقیقات جاری ہیں۔ زخمیوں میں 27سالہ حنینہ او اسکی 3 سالہ بیٹی آیت کے نام شامل ہیں۔تھانہ دینہ پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا


