اسلام آباد ( ای پی آئی ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کا خدشہ ظاہر کردیا۔
سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئیٹ میں رانا ثنا اللہ نے لکھاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے 15 جنوری کوانعقاد پرسیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات نے تشویشناک صورتحال اختیارکرلی ہے، دو سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کروانے کے حق میں تو دو اسکی مخالف ہیں، موجودہ صورتحال میں کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیمعاملے پرتصادم کا خدشہ ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے 15 جنوری کوانعقاد پرسیاسی جماعتوں کےدرمیان اختلافات نےتشویشناک صورتحال اختیارکرلی ہے، دو سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کروانے کے حق میں تو دو اسکی مخالف ہیں، موجودہ صورتحال میں کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کےمعاملے پرتصادم کا خدشہ ہے۔ 1)
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) January 14, 2023
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بعض شرپسندعناصر صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تصادم اورامن وامان کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، کوئی ایک چھوٹا سا واقعہ کراچی اور حیدرآباد میں کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتاہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور الیکشن سے متعلقہ دیگر فریقین کومعاملہ فہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کی فضاکو ڈی فیوز کرنے کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن اور عدلیہ حالات کی سنگینی کا نوٹس لیں، آئین اور قانون کی روشنی میں مناسب حل نکالا جائے۔


