اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی، زونگ فور جی نے ”کیپیسٹی مڈل ایسٹ 2025“میں شرکت کی اور خطے میں اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم کیا۔ متحدہ عرب امارات کے گرینڈحیات دبئی کانفرنس اینڈ نمائش سنٹر میں منعقدہ یہ تقریب، شراکت داری کو مضبوط بنانے،نئے مواقع تلاش کرنے اور عالمی رابطہ کے حل کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔

تین روزہ ایونٹ میں 90 ممالک کے شرکاء اور 800 سے زائد کمپنیاں موجود تھیں۔اس دوران زونگ کی ایل ڈی آئی اور انٹرنیشنل بزنس ٹیم نے انڈسٹری کے اہم لیڈرز سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے آپریٹر ٹو آپریٹر تعلقات کو مزید مستحکم کیا اور دو طرفہ اسٹریٹجک معاہدوں کی بنیاد رکھی۔

زونگ فور جی نےKAOPU کلاؤڈ کے ساتھ کولوکیشن اور انفراسٹرکچر سروسزکے لیے شراکت داری کی اور ڈیٹا گریڈ کے ساتھ آئی سی ٹی پارٹنر بن کر اپنی تکنیکی رسائی میں اضافہ کیا۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے کیریئر مینجمنٹ، اے ٹوپی، ایس ایم ایس،انٹرنیشنل کالنگ اور فکسڈ انفراسٹرکچر میں اپنے پورٹ فولیو کو مزید مستحکم کیا۔ایونٹ کے دوران زونگ فورجی کی ٹیم نے یگولیٹرز، سرمایہ کاروں اور مواد فراہم کرنے والے پلیٹ فارمز کے ساتھ ملاقاتیں کیں تاکہ اپنے عالمی ٹیلی کمیونیکیشن کے نیٹ ورک کو مزید استحکام دیا جا سکے۔

زونگ فورجی میں ایل ڈی آئی اور انٹرنیشنل بزنس کے ڈائریکٹر خرم اسحاق نے کہاکہ،”کیپیسٹی مڈل ایسٹ 2025،ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں انڈسٹری لیڈرز اکٹھے ہو کر عالمی رابطے کا مستقبل تشکیل دیتے ہیں۔ اسٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دینے اور جدیدیت کو اپنانے کے ذریعے، ہم اپنے کسٹمرز اور شراکت داروں کو بے مثال قدر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ہم ٹیلی کمیونیکیشن کی انڈسٹری میں ہمیشہ سر فہرست رہ سکیں۔“

کیپیسٹی مڈل ایسٹ 2025 میں زونگ فورجی کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ کمپنی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (MENA) کے خطے میں ڈیجیٹل تبدیلی اور رابطے کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ کمپنی کی جدت اور تعاون پر مرکوز حکمت عملی اسے ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کے مستقبل میں قیادت کی راہ پر گامزن کر رہی ہے اور اس کے ذریعے انڈسٹری میں نئے معیار قائم کیے جا رہے ہیں۔