1
حکومت نے ملک بھر میں 3,400 بند سی این جی اسٹیشنوں کو الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ای وی چارجنگ پوائنٹس میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنالیا۔حکومت نے مستقبل میں الیکٹرک گاڑیوں کی سہولت کیلئے ملک کے چارجنگ انفرااسٹرکچر کو وسعت دینے کیلئے 3,400 بند سی این جی اسٹیشنوں کو الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ ہب کے طور پر دوبارہ استعمال کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
2
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شص جاں بحق ہوگیا، لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے جورغہ اصیل ترغاؤ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لاش اسپتال منتقل کردی گئی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
3
اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل نہ چھٹ سکے، ہفتے کے پہلے ہی روز 100 انڈیکس 342 پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 11 ہزار 743 پوائنٹس پر کی سطح پر آگیا۔نیا کاروباری ہفتہ اور نیا دن بھی اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی امیدیں نہ جگا سکا، ایک اور مندی کا دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے لے آیا۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایکس میں دوران ٹریڈنگ 440 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 342 پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 11 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا۔
4
پی پی کارکن ہلاکت کیس میں سابق وفاقی وزیرغلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار،پولیس غلام مرتضیٰ جتوئی کو عدالت کے باہر سے گرفتار کیاگیا، پولیس کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی ضمانت کیلیے عدالت گئے تھے۔ سابق وفاقی وزیرغلام جتوئی کو کورٹ سے نکلتےدوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتاری کے وقت غلام مرتضیٰ جتوئی اور پولیس کے درمیان عدالت کے باہر مکالمہ ہوا، غلام مرتضیٰ جتوئی کہا کہ میرے پاس ہائی کورٹ کے آرڈرز ہیں آپ مجھے گرفتار نہیں کرسکتے۔ جس پر پولیس نے انہیں بتایا کہ ہمارے پاس گرفتاری کے وارنٹ ہیں۔
5
مصطفیٰ عامرقتل کیس میں ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ کیوں نہیں دیا؟ سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو ریکارڈ کے ساتھ کل طلب کرلیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ، پراسیکیوٹر جنرل اور پولیس کو بھی نوٹس جاری کردیے گئے۔ ملزم ارمغان کو بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کئے جانے کیخلاف سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزم کو کل پیش کرنے کا حکم دیا۔ جیلر،جیل سپریڈنٹ،پراسیکیوٹر جنرل اور پولیس کو نوٹس جاری کردیے گئے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دس فروری کو پولیس نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تھی۔ جسے ٹرائل کورٹ نے مسترد کر دیا۔
6
پاکستان نے تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 21 تمغے جیت لئے۔پاکستان کی تائیکوانڈو ٹیم نے کمبیکس 7 ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے دن کے اختتام پر 21 تمغے جیت لئے، 5 گولڈ، 6 سلور اور 10 برانز میڈلز شامل ہیں۔
لیاقت جمنازیم میں جاری چیمپئن شپ میں ویمنز 55 کلوگرام کیٹیگری میں وانیا نجیام نے گولڈ، زینب زاہد نے سلور جبکہ ہمنا مقصود اور عمامہ گل نے برانز میڈل جیتے۔مردوں کے63 کلوگرام مقابلوں میں عبداللہ سید نے گولڈ، رحمان فواد نے سلور، جبکہ اعجاز محمد ہادی اور احمد رانا تنویر نے برانز میڈل اپنے نام کئے۔مردوں کی 73 کلوگرام کیٹیگری میں رضا مہر محمد احمد نے گولڈ، اسلم زین نے سلور اور خان عمیر نے برانز میڈل جیتا۔
ویمنز کی 63 کلوگرام کیٹیگری میں مائزہ امتیاز نے گولڈ، حسین عبدار نے سلور جبکہ تاجکستان کی بیبیشوتا شریفووا اور میرایش عالم نے برانز میڈل حاصل کیا۔ویمنز 63 کلوگرام میں نصیر مامونا نے گولڈ، بریرہ مناف نے سلور جبکہ ایمان راشد اور وریشہ ذوالفقار نے برانز میڈل جیتا۔


