1
پی ٹی آئی کے 3 ارکان کی سینیٹ رکنیت رواں سیشن کیلئے معطل، پی ٹی آئی کے تین ارکان کی رکنیت رواں سیشن کے لیے معطل کر دی ۔ گزشتہ روز کی کارروائی سے اپنے الفاظ بھی حذف کرا دیئے۔ایوان بالا کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی پھر ہنگامہ آرائی۔ وقفہ سوالات میں خلل ڈالنے کی کوشش۔
وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا یہ رویہ کسی طور مناسب نہیں۔قائم مقام چیئرمین نے ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی کے تین ارکان عون عباس بپی ۔ ہمایوں مہمند اور فلک ناز کی رکنیت رواں سیشن کے لیے معطل کر دی۔ یہ بھی واضح کیا کہ گزشتہ روزمیرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔ میرے الفاظ کارروائی سے حذف کر دیئے جائیں۔
2
مصطفیٰ عامرقتل کیس میں ٹرائل کورٹ کے 10 اور 11 فروری کے احکامات کالعدم،ٹرائل کورٹ کے 10 اور 11 فروری کے احکامات کالعدم قرار دیدیے گئے ۔ ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دوبارہ اے ٹی سی سے رجوع کی ہدایت کردی۔ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے بجائے جیل بھیجنے سے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔
دوران سماعت جسٹس ظفرراجپوت نے ریمارکس دیے کہ پورا آرڈر ٹائپ تھا ۔ وائٹو لگا کر جیل کسٹڈی کیا گیا ۔ پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حلف اٹھا کر کہتا ہوں ۔ ملزم کا باپ جج کے کمرے میں موجود تھا ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا ۔ وہ بات نہ کریں جو آپ نے درخواست میں نہیں لکھی ۔جسٹس ظفرراجپوت نے کہا ریکارڈ میں پولیس ریمانڈ لکھ کر وائٹو لگایا گیا۔
پراسیکیوٹر جنرل نے کہا حلف اٹھا کر کہتا ہوں جج نے ملزم ارمغان کے والد کو اندر بٹھایا ہوا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے وہ بات نہ کریں جو لکھی ہوئی نہ ہو۔مزید استفسار کیا جب عدالتی ریمانڈ ہوگیا تو پولیس کی ذمہ داری تو ختم ہوگئی۔ آپ ملزم کو جیل کے بجائے دوسری جگہ کیوں لے گئے ۔
سرکاری وکیل نے جواب دیا عدالت کو ملزم سے اسلحہ برآمدگی کا بتایا۔ یہ بھی کہا کہ وہ عادی مجرم ہے۔ اُس کی فائرنگ سے ڈی ایس پی اور کانسٹبل زخمی ہوئے ۔ فاضل جج نے ریمانڈ دینے کے بجائے جیل بھیج دیا ۔ وجہ بھی نہیں بتائی۔
3
سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہا ہے کہ ٹرائنگولر سیریز میں ہم نے بڑی غلطیاں کیں ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا پڑیگا۔ پاکستان ٹیم کوگُڈلک کے بجائے کہا جائے "میک یور اون لک”، پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہت مبارکباد، سب کو مبارکباد، دوبارہ رونقیں بحال ہوئیں۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مہمان نوازی کی تعریف کررہے ہیں، تمام ٹیموں کو بہت اچھی سکیورٹی دی جارہی ہے۔نیوزی لینڈ کیخلاف ٹرائنگولرسیریز میں ہم نے بڑی غلطیاں کی ہیں، اب وہ موقع نہیں دو چیزیں ٹھیک کیں،فیلڈنگ ٹھیک نہیں کی، پاکستان ٹیم کو تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا پڑیگا۔
4
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مائننگ کے شعبے کو جدید خطوط پر ترقی دینے کے لیے اپنی مائننگ کمپنی قائم کر لی ہے، صوبائی ٹرانسمشن لائن بچھانے کا کام جاری ہے، جس سے صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔ پشاور میں ٹریفک کے مسئلے کے حل کے لیے سات نئے انڈر پاسز جلد تعمیر کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے ملاقات کی ،اس موقع پر صوبائی کابینہ کے اراکین مینا خان آفریدی، عبد الکریم تورڈھیر اورمحمد اسرار کے علاوہ محکمہ صنعت کے حکام بھی شریک ہوئے ،وفد نے وزیر اعلیٰ کو صوبے کے صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے صنعتکاروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ نے مقامی صنعتکاروں کو مائننگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لیے نیا قانون لایا جا رہا ہے، جس کے تحت ون ونڈو کے ذریعے تمام سہولتیں آن لائن فراہم کی جائیں گی۔
5
آئی سی سی نے مستقبل کے 5 اسٹارز کے نام جاری کردیئے۔ پاکستان کے نسیم شاہ، بھارت کے شبھمن گل، نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا، افغانستان کے نور احمد اور انگلینڈ کے ہیری بروک شامل ہیں۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 23 ون ڈے میچز میں 45 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، بھارتی بیٹر شبھمن گل بھی فہرست کا حصہ ہیں۔
گل نے 50 میچز میں 60 کی اوسط سے دوہزار 587 رنز اسکورکئے۔دوہزارتئیس ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ٹاپ اسکورر رچن رویندرا بھی فیوچر اسٹارز کی فہرست میں شامل ہیں، افغانستان کے اسپنر نور احمد اور انگلینڈ کے ہیری بروک بھی چیمپئنزٹرافی میں مرکز نگاہ ہونگے۔
6
پی ٹی آئی دور حکومت میں 40 ہزار تک دہشت گردوں کی پاکستان واپسی کا انکشاف،نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا چکی ۔ 2018 میں بننے والی حکومت نے دہشتگردوں کے معاملے پر سمجھوتہ کیا ۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ہزار لوگ پاکستان واپس آئے۔ملک بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے۔ بھیانک معاشی صورتحال کی سمت تبدیل کی ۔ اتنے بڑے گڑھے میں گر کر نکلنا آسان نہیں تھا۔ پاکستان کو سفارتی تنہائی کاشکار کہا جاتاتھا وہ فیز ختم ہوگیا۔پالیسی ریٹ22 فیصد سے کم ہوکر12 فیصد پر آچکا، زرمبادلہ کے ذخائربڑھ چکے،ایکسپورٹس بھی بڑھ رہی ہیں، پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف دنیا کررہی ہے، ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو سراہا۔
7
آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل شعبہ توانائی میں اہم اصلاحات کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ سبسڈی، بجلی چوری کی روک تھام اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ توانائی شعبے میں اصلاحات کو قومی ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
آئی ایم ایف سے ٹیرف ڈفرینشل سبسڈی کا نیا نظام متعارف کرانے کی منظوری لی جائے گی۔ فوسل فیول پر مبنی گاڑیوں کا استعمال کم کرنے کے لیے اضافی کاربن ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔بجٹ میں مختص گیس اور بجلی کی سبسڈی کو کم آمدنی والے صارفین تک محدود کیا جائے گا، بجلی شعبے کی پائیداری بڑھانے کے لیے زیر التواء انسداد بجلی چوری قانون کو نافذ کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس ٹیرف کا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میکانزم بھی متعارف کرایا جائے گا، اوگرا کی طرف سے سہ ماہی بنیادوں پر گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کا نظام اپنایا جائے گا۔
8
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ماہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا.مشترکہ اجلاس سےصدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔اجلاس مارچ کےدوسرےہفتے کے آغاز میں متوقع،تاریخ صدراوروزیراعظم کی مصروفیات کےمطابق طےہوگی،صدرمملکت کےخطاب کےحوالے سےحکومتی کارکردگی رپورٹس بھی طلب کرلی گئیں۔
صدرمملکت خطاب میں اتحادی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے،اس کے علاوہ اتحادی حکومت کےمستقبل کے اہداف بارے بھی آگاہی دیں گے۔ذرائع کے مطابق صدر کے خطاب میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال،عالمی سیاسی منظر نامے،معاشی پالیسیوں،اصلاحات اور ملکی داخلی معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔


