1
لعل شہباز قلندر کے مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں برآمد،لعل شہباز قلندر کے عرس کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے زائرین مختلف علاقوں سے مزار کا رخ کررہے ہیں۔
ایدھی انچارج کے مطابق مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں ملی ہیں اور تمام زائرین کی اموات طبعی طور پر ہوئی۔تمام لاشیں 3 روز کے دوران ملیں جن میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب سے ہے، اب تک 9 لاشیں ورثا کے حوالے کی جاچکی ہیں۔
2
کراچی میں بڑھتے حادثات اورامن و امان پر وزیراعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلالی۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بلائی جانے والی کانفرنس میں سیاسی جماعتوں سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی سیاسی جماعتوں کی کانفرنس میں دیگر جماعتوں سمیت ایم کیو ایم بھی شرکت کرے گی جس میں فاروق ستار، علی خورشیدی، طٰحہ احمد اور دیگر شرکت کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے خاص طور پر مدعو کیا ہے، کانفرنس میں ڈمپر حادثات اور اس سے متعلق مسائل پر بات چیت ہوگی۔ اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی بھی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکی گفتگو
3
لبنان نے ایران کی پروازوں پر پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ ایران آنے اور جانے والی پروازوں کے شروع ہونے کے حوالے سے کچھ بتائے بغیر پروازوں پر پابندی کا حکم دیا گیا ہے۔
ایوان صدر کے مطابق یہ فیصلہ صدر جوزف عون کی زیر صدارت وزارتی اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں وزیراعظم، وزیر دفاع، خارجہ امور، داخلہ اور ٹرانسپورٹ کے وزرا نے شرکت کی تھی۔
4
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی مختلف مقدمات میں 35 دنوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی عمر ایوب کے خلاف کوئی انکوائری نہیں جب کہ اسلام آباد پولیس کے پاس 8 ایف آئی آرز درج ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے عمر ایوب کو 35 دنوں کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا اور درخواست نمٹا دی۔
5
حماس رواں ہفتے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گاغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس رواں ہفتے جمعرات کو 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گی جب کہ حماس ہفتے کے دن 3 یرغمالی بھی رہا کرے گا۔
رپورٹس کےمطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد یہ پہلا مرحلہ ہوگا جب حماس اسرائیلی یرغمالی جو جنگ کے دوران بیماریوں سے ہلاک ہوئے یا اسرائیلی بمباری سے مارے گئے ان کی لاشیں اسرائیلی کو واپس کرے گا۔اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس 27 فروری کو بھی مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرے گی گا اور لاشوں کے بدلے اسرائیل 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے گرفتار کیے گئے تمام خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا
6
سندھ حکومت کا آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہےکہ صوبائی حکومت نے آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ آج کے بعد کوئی چارجڈ پارکنگ جاری رہی تو وہ غیرقانونی ہوگی، اگر کوئی چارجڈ پارکنگ نظر آئے تو صحافی حکومت کو اطلاع دیں۔
7
سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب ملک ایسے ہی چلے گا اور جو بل پاس کرنا ہوگا کرینگے۔اپوزیشن کے پاس دمادم مست قلندر کا وقت ختم ہوچکا ہے۔
اب ملک ایسے ہی چلے گا ہمیں جو بل پاس کرنا ہوگا، کریں گے، قانون سازی میں اپوزیشن سے ووٹ بھی لیں گے اور احتجاج کرنے والوں کو بھی روکیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو
8
بلوچستان حکومت میں سیاسی اختلافات، پی پی قیادت نے وزیراعلیٰ کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کی کوئٹہ میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سرفراز بگٹی کو مرکزی قیادت کا پیغام دیا اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور ایم این اے ملک شاہ گورگیج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی اسلام آباد میں صدر مملکت اورپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات متوقع ہے جب کہ اس قبل وزیر زراعت علی حسن زہری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی نے بھی کراچی میں فریال تالپور سے ملاقات کی تھی۔


