1
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بری رکاوٹ ہے۔آج کے کامیاب سیمینار پر وکلا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عوام کے حقوق اور عدلیہ کی بحالی کے لیے ہر تاریخ کا آغاز لاہور ہائی کورٹ بار سے ہوا۔
26 ویں ترمیم کے خلاف بھی تحریک یہاں سے کامیاب ہوگی ۔ 26 ویں ترمیم پر میں بات کرنا چاہتا ہوں، جیسے یہ بنائی گئی، اس کو پاس کیا گیا، یہ جمہوریت کے راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ پی ٹی آئی ایوان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ عمران خان بھی جیل میں اس ملک کے آزادی کے لیے ہے۔ آئین میں ترمیم کے لیے ایک اسپیشل پروسجر ہے، یہ ترمیم پاس کروانے میں تمام قانون کو برعکس رکھا گیا۔
پارٹی کی ڈائریکشن کے بغیر ووٹ تصور کیسے کیا جا سکتا ہے؟ اسی طرح اکثریت کے خلاف یہ ترمیم ہوئی، ہم اسے نہیں مانتے۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن کے زیر اہتمام 26 ویں آئینی ترمیم اور سیاسی بحران کے موضوع پر کنونشن سے خطاب
2
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا خان صاحب کا پیغام ملا ہے۔سلمان اکرم راجا کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا، سلمان اکرم راجہ نے گاڑی سے اتر کر پولیس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا عدالتی حکم نامہ بھی دکھایا۔
ہمارے پاس اے ٹی سی کا ارڈر ہے، یہ توہین عدالت بھی ہے اور بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے، ہمیں روکنا صریحا قیدی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی کہا گیا ہے کہ آپ رکیں، کوئی کام بھی منصوبہ بندی کے بغیر نہیں کیا جاسکتا، اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں ڈالی گئیں جس پر ہمیں خدشات ہیں، بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات دو دن پہلے تعینات کئے گئے ججزکو دے دیئے گئے، یہ بھی منصوبہ بندی سے کیا گیا، اسلام آباد میں ججز کی تعیناتیاں بھی منصوبہ بندی سے کی گئیں، دھوننس کا نظام چل رہا ہے، یہ عوام کے سامنے ہے، رمضان کے بعد ہم احتجاج کریں گے اور سڑکوں پر ہوں گے۔
26ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا ایک طریقہ ہے، کچھ لوگوں کے جواب آگئے ہیں، ان لوگوں کو نکالنے کا خان صاحب کا پیغام ملا ہے لیکن اس معاملہ پر ہم بانی سے ملنا چاہتے ہیں۔
3
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کوئی پارٹی میں آئے نہ آئے فرق نہیں پڑتا، عمران خان اہم ہے۔ہمیں اڈیالہ جیل سے 2 کلو میٹر پہلے روک لیا گیا، اس سے قبل بھی ہمیں یہیں روکا گیا تھا ۔ یہاں اور کسی کو نہیں روکا جا رہا، بتایا جا رہا ہے کہ یہاں سرچ آپریشن ہو رہا ہے۔ سب کو یہاں سے جانے کی اجازت ہے، وکلا اور ہمیں روکا گیا ہے ۔
جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی ہم کہیں نہیں جائیں گے۔ بغیر کسی وجہ کے مقدمات کی سماعت آگے تو نہیں کی گئی؟ آج ہمارا ملنا بہت ضروری ہے تا کہ تسلی ہوسکے کہ بانی پی ٹی آئی ٹھیک ہیں۔ یہ لوگ کرنا کیا چاہتے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آرہی ۔
بانی پی ٹی آئی بہت صحت مند ہیں، ورزش کرتے اور کم کھانا کھاتے ہیں۔ جیل کو بند کرنے کے لیے یہ بہانہ نہیں بنا سکتے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی طبیعت خراب ہے۔اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت
4
نیتن یاہو کا غزہ پر امریکی منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان،اس منصوبے میں غزہ کو اسرائیلی کنٹرول میں دینے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کی بات کی گئی ہے، جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے کا آغاز اسرائیل سے کیا، جہاں انہوں نے نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ روبیو نے کہا کہ "حماس کا مکمل خاتمہ ضروری ہے” جبکہ نیتن یاہو نے "مشترکہ حکمت عملی” پر زور دیا۔
5
وزیراعظم، وزیر داخلہ اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے 22 اے کی درخواست پر سماعت کی، جس میں ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔عدالت نے طلب کیے جانے پر ایس ایچ او کو مزید وقت دیتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔
6
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف اپنا پلیٹ فارم استعمال کرینگے، کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ سیاسی جماعتوں کو نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے، فارم 45 موجود ہے تو نئے انتخابات مطالبہ نہیں بنتا، مجھے حیرانی ہے کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کیوں کررہی ہے۔
انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ موجودہ اسمبلیوں میں 75 فیصد لوگ فارم 47 پر کامیاب ہوئے ہیں، فیک نیوز کی بات کرنے والے فیک پارلیمنٹ کی بات نہیں کرتے۔صحافی بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ پوری حکومت اشتہارات پر چل رہی ہے۔ پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو
7
عالمی بینک کا وفد تربیلا ڈیم کا دورہ کرے گاعالمی بینک کا وفد اس وقت پاکستان میں موجود ہے۔ 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد نے اب تک وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔عالمی بینک کے وفد کی پاکستان میں وزیر خزانہ، وزیر اقتصادی امور، وزیر منصوبہ بندی، وزیر توانائی سے ملاقاتیں طے ہیں ، جن میں 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے مؤثر عملدرآمد پر بات ہوگی۔
ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا یہ 20 سال بعد پاکستان کا دورہ ہے، اس دوران کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے موثر نفاذ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہو گا۔وفد ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لینے اور حکمت عملی بنانے کے لیے صوبوں کا دورہ بھی کرے ۔
8
خیبرپختونخوا میں بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے 12 روزہ مہم کا آغاز،صوبے کے تمام اضلاع میں بچوں کو مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسین فراہم کرنے کے لیے 12 روزہ مہم شروع کر دی گئی ہے جس میں دو سے پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو شامل کیا جائے گا۔
مشیر صحت احتشام علی نے ایک بچے کو ویکسین لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ بارہ روزہ مہم میں زیرو ڈوز والے 78 ہزار بچوں کو ویکسین فراہم کی جائے گی، جبکہ ایک یا دو ڈوز لینے والے سوا لاکھ بچوں کو بھی ویکسین دی جائے گی۔ جو بچے ویکسینیشن سے محروم رہ گئے ہیں، انہیں 28 فروری تک مہم کے دوران ویکسین فراہم کی جائے گی۔
مہم میں بچوں کی عمر کی حد بڑھا کر دو سال سے پانچ سال کر دی گئی ہے۔ مشیر صحت احتشام علی کا افتتاحی تقریب سے خطاب