1
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے عالمی تناؤ کے درمیان پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کا کردار ادا کرسکتا ہے۔جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ڈوئچے ویلے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے بیجنگ اورواشنگٹن کے درمیان مذاکرات کےآغاز میں پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر کیا اورکہا کہ اگرآپ ہمیں کسی کیمپ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو ہم خود کو ایک مصالحت کار اور ثالث کے طور پر دیکھنا چاہیں گے۔
انہوں نے پاکستان تقسیم کو وسعت دینے کے بجائے خلیج کو پاٹنے کا خواہاں ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے چین کے ساتھ پاکستان کے مستحکم تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان دنیا کے دیگر ممالک سے بھی تعلقات قائم رکھے۔ بلاول بھٹو نے جارحیت پسندی کے خلاف ماضی میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اس مسئلے کے حل کے لیے سیاسی اتفاق رائے زور دیا۔
2
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفرازڈوگر نے اہم فیصلے کیے ہیں، ٹیکس کیسز، کیسز بیک لاگ، مسنگ پرسنز کے کیسز ترجیحات میں شامل ہیں۔ ٹیکس کیسز نمٹانے کے لیے جسٹس بابر ستار اورجسٹس ثمن رفت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ قائم کیا گیا، اسلام آباد ہائی میں اپیلیں آؤٹ آف ٹرن نہیں بلکہ اپنی باری پر لگیں گی۔
ذرائع کے مطابق خط لکھنے والے ججز سے کوئی تنازعہ نہیں سنیارٹی عدالت کو طے کرنی ہے۔سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعینات کردیے گئے، چیف جسٹس کے سیکرٹری کو تبدیل کرکے نیا سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔
3
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا، آج شہباز شریف جس سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ کسی اور کا حق ہے۔پاکستان ہمارا ملک ہے جو ایک فیڈریشن یے یہاں کوئی کسی کا آقا نہیں اور نہ کوئی کسی کا غلام ہے، ہمارے بزرگوں نے کہا ون مین ون ووٹ ہونا چاہیے، پاکستان کے قیام کے وقت کہا کہ ملک فیڈریشن کی طرز پر ہونا چاہیے۔ دفعہ 144 لگا کر ہمارے بچوں پر ظلم کیا گیا، انتہائی نامساعد حالات کے باوجود پاکستان کے خلاف نعرہ نہیں لگایا، پاکستان کی فوج ہماری فوج ہے لیکن یہ چار اضلاع کی فوج ہے پاکستان کے ہر ادارے میں ہمیں حصہ ملنا چاہیے۔لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب،کہا ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں آئین کی حکمرانی ہو، الیکشن میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا ایسا نہیں ہونا چاہیے، کہا گیا کہ ہماری بات ہوگئی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ہمیں دو تہائی اکثریت دلائے گی، آج شہباز شریف جس سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ کسی اور کا حق ہے۔
4
شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل سے شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ کل کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، جس میں صدر آصف علی زرداری مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
افتتاح کے موقع پر پاکستان ایئرفورس کی جانب سے شاندار شیر دل فضائی مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے، تمام ٹیموں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
5
سرگودھا میں تھانہ صدر کی حدود میں تہرے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں 3 خواتین کو جائیداد و خاندانی تنازع کے تناظر میں قتل جب کہ 3 کو زخمی کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق واقعہ تھانا صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 103 شمالی میں پیش آیا، ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔
انتہائی دلخراش واقعہ آج صبح پیش آیا، مقتولین میں قمر بتول، علشبہ اور مریم شامل ہیں، زخمی خواتین میں نمرہ، مافیہ اور زینب شامل ہیں، زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی پی او سرگودھا خود جائے وقوع پر پہنچے اور زخمی خواتین کی عیادت کی، حکام نے کہا کہ اس دل خراش واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
6
رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی علی محمد خان نے گستاخانہ مواد کے خلاف کمیشن بنانے کی مخالفت کردی اور کہا ہے کمیشن کے بجائے حکومت خود استغاثہ بن کر مقدمات دائر کرے۔ گزشتہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سامنے آرہا ہے حکومتِ وقت اس عمل کا سخت نوٹس لے، ختم نبوت پر اس ملک میں قانون پاس ہوچکا ہے حکومت اس میں استغاثہ بن کر کیسز دائر کرے حکومت اس معاملے میں کمیشن کی طرف نہ جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج نے حکومت کو توہین سے متعلق مقدمات میں کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے، کمیشن کی تجویز پر حکومت عمل نہ کرے، کمیشن بنا تو خدانخواستہ توہین و گستاخی کے مقدمات کمزور ہوں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال