1
وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ ترکیہ،پاکستان کے درمیان تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے ، ، 3سے 4مہینے بعد وفاقی بجٹ آئے گا، محنت کریں گے تو معاشی ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومنا شروع ہو جائے گا۔
چند دن پہلے ترکیہ کے صدر پاکستان آئے تھے، ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، ترکیہ کے صدر نے کشمیر اور فلسطین کیلئے ہمیشہ آواز اُٹھائی، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، ترکیہ صدر کے دورے میں ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط ہوئے، ترکیہ،پاکستان کے درمیان تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ ہوا۔
آج فلائی اوور کا افتتاح کیا گیا،نام طیب اردوان رکھا گیا، سروےآیا پچھلے سال کے مقابلے 55 فیصد پاکستانیوں نے بزنس ماحول کو اچھا قرار دیا، 3سے 4مہینے بعد وفاقی بجٹ آئے گا، محنت کریں گے تو معاشی ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومنا شروع ہو جائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
2
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے کمنٹیٹرز کا اعلان کر دیا۔چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل میں ناصر حسین، این بشپ ، این سمتھ ، روی شاستری ، وسیم اکرم ، رمیز راجہ، میتھیو ہیڈن ، ایرون فنچ ، میل جونز ، سنیل گواسکر ، مائیکل ایتھرٹن ، ہرشا بھوگلے ، سائمن ڈول ، ڈیل سٹین، بازید خان ، دنیش کارتک ، شان پولاک اور کیٹی مارٹن شامل ہیں ۔
3
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شیل گیس کے ذخائر موجود ہیں۔پاکستان میں شیل گیس کے ذخائر موجود ہیں۔ ٹائٹ گیس کی پالیسی تیارکرلی ۔آن شور اورآف شور پر بھی مراعات دیں گے ۔توانائی کی مقامی پیداوار پر توجہ مرکوز ہے ۔
عوام کو سستی انرجی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، آف شور میں 40سال بعد 40 بلاکس آکشن کیے ہیں، انرجی سیکٹر میں 3 شعبوں پر کام کررہے ہیں۔آئل سیکٹر کو جدید ٹیکنالوجی پر شفٹ کرنا ہوگا، اعتماد پیدا کریں کہ ہم ایک قوم ہیں، لڑائی جھگڑے کے بجائے ترقی پر توجہ ہونی چاہیے، غریب کے لیے توانائی کی قیمت کم کرنا اس وقت ہمارا فوکس ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب
4
پی ٹی آئی دور حکومت میں 40 ہزار تک دہشت گردوں کی پاکستان واپسی کا انکشاف، نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے۔ بھیانک معاشی صورتحال کی سمت تبدیل کی ۔ اتنے بڑے گڑھے میں گر کر نکلنا آسان نہیں تھا۔
پاکستان کو سفارتی تنہائی کاشکار کہا جاتاتھا وہ فیز ختم ہوگیاپالیسی ریٹ22 فیصد سے کم ہوکر12 فیصد پر آچکا، زرمبادلہ کے ذخائربڑھ چکے،ایکسپورٹس بھی بڑھ رہی ہیں، پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف دنیا کررہی ہے، ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو سراہا۔اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی دھمکیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جوہری معاہدے کی بحالی مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے اہم ہے۔