1
بی آر ٹی سروس کی توسیع، 72 نئی ہائبرڈ بسیں خریدنے کا فیصلہ,وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں بی آر ٹی سروس کی توسیع اور شہری ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی آر ٹی بسیں رنگ روڈ، باڑہ روڈ اور خیبرروڈ پر بھی چلائی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو معیاری سفری سہولت فراہم کی جاسکے، بی آر ٹی میں رش کم کرنے کیلئے 72 نئی ڈیزل ہائبرڈ بسیں خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے کئی بڑے فیصلے کیے گئے، رنگ روڈ کے مسنگ لنک کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا، جس کیلئے فل فنڈنگ فراہم کی جائے گی،
2
کیپٹن (ر) منیراعظم چیئرمین خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن تعینات,گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کیپٹن(ر) منیر اعظم سے بطور چیئرمین خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن انکے عہدہ کا حلف لیا۔
گورنر ہاوس پشاور میں چئیرمین خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی تقریب حلف برداری میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ بھی شریک تھے۔ تقریب میں مختلف انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے خواتین و افراد شریک ہوئے۔
3
کرم کشیدگی: انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کرنیکا فیصلہ,کُرم کشیدگی کے تناظر میں انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کے سر کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لوئر اور سینٹرل کُرم سے تعلق رکھنے والے 4 اشتہاری ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کیلئے مراسلہ ڈی پی او کرم نے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھیج دیا۔
اعلی سطح کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں 4 اشتہاری ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی تجویز دی گئی، ایک اشتہاری ملزم کے سر کی قیمت 10کروڑ، دیگر کی 8 کروڑ روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
4
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان کر دیا۔ مصدق ملک کہتے ہیں حکومت انرجی سیکٹر میں 3 شعبوں پر کام کررہی ہے، عوام کو سستی توانائی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، توانائی کی مقامی پیداوار پر توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس گیس اور تانبے کے بڑے ذخائر موجود ہیں، ٹائٹ گیس پالیسی تیار کرلی گئی ہے۔
ابتدائی طور پر پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کر رہے ہیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مسابقت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کیلئے سستا پیٹرول اور ڈیزل بیچیں گی جس سے غریب آدمی کا فائدہ ہوگا۔
5
سرگودھا میں زمین کے تنازع پر تین خواتین کو قتلاورتین کو زخمی کردیا گیا، پولیس نے 7 نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پنجاب کے علاقے سرگودھا میں زمین کے تنازعہ پر تین خواتین کو قتل اور تین کو زخمی کردیا گیا، اسپتال میں زیر علاج تینوں خواتین کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔نواحی چک 103 شمالی میں پیش آنیوالے واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر پولیس نے درج کرلیا، جس میں 7 ملزمان کا نامزد کیا گیا ہے۔
6
امریکا میں افغان آباد کاری کی نگرانی کرنے والے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ,غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نےحکام کو اپریل کی ڈیڈ لائن دے دی۔ امریکا منتقلی کے منتظر دو لاکھ سے زائد افغان شہریوں کا مستقبل داؤ پرلگ گیا،سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے والے 40 ہزار افغان قطر سے امریکا آنے کیلئے فلائٹس کیلئے تیار تھے۔
2 لاکھ میں سے آدھے افغان باشندے پاکستان سے امریکا آنے کے انتظار میں ہیں، امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے اب تک ایک لاکھ 18 ہزار افغان امریکا میں آباد ہو چکے۔ٹرمپ انتظامیہ نے بیرون ممالک امریکی سفارتخانوں میں سفارتکاروں کی تعداد بھی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
7
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ایم این اے یوسف تالپور انتقال کرگئے.نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213، ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ 1993 سے 2024 تک چھ بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اورمختلف اہم سیاسی و پارلیمانی امور میں نمایاں کردار ادا کیا۔مرحوم کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے کنری، ضلع عمرکوٹ میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی۔
8
عوام سے گیس انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کے نام پر وصول کردہ ساڑھے 300 ارب روپے خرچ نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔عوام سے گیس انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کے نام پر وصول کردہ ساڑھے 300 ارب روپے فنڈز حکومت کے بینک کھاتوں میں پڑے ہیں۔ پی اے سی ارکان نے عوام سے جی آئی ڈی سی کی وصولی ظلم اور خلاف ضابطہ قرار دے دی۔ موجود فنڈز متبادل منصوبوں کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔
9
شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری،کے الیکٹرک نےدسمبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں تقریباً پانچ روپے فی یونٹ کمی کی درخواست دے دی۔نیپراکو دی گئی درخواست میں کے الیکٹرک نےبجلی کے نرخ میں فی یونٹ چار روپےپچانوے پیسے کمی کی استدعا کی ہے،نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر26 فروری کوسماعت کرے گی،فیصلے سے صارفین کوچار ارب چورانوے کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
10
29 سال بعد پاکستان میں آج کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجے گا.8 ٹاپ ٹیموں میں کانٹے دار مقابلے شائقین کرکٹ بے تاب،کھلاڑی پر جوش ہیں۔کراچی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا بڑامقابلہ آج ہوگا،صدر مملکت آصف زرداری افتتاحی میچ کےمہمان خصوصی ہونگے،پاکستان ائیرفورس کے جانباز آج شیردل شو پیش کریں گے،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھیں گےچیمپئنز ٹرافی صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ثقافت و تہذیب کو فروغ دینےکاخوبصورت سلسلہ بھی ہے،تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سےخوش آمدید کہتے ہیں،
11
امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ملنے والی 21 ملین ڈالر امداد بند کردی.ھارت ہم پر سب سے زیادہ ٹیکس لگاتا ہے،اور وہاں ووٹر ٹرن آؤٹ کے پیسے ہم کیوں دے رہے ہیں۔ یہ پیسہ ہم اپنے ووٹرز پر خرچ کیوں نہیں کرتے،ٹرمپ کی ہدایت پر ڈوج ڈپارٹمنٹ نے بھارت کی فنڈنگ روک دی۔ فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو


