1
اسد قیصر نے بیک ڈور چینل سے مذاکرات کی تردید کردی.حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا تھا لیکن انہوں نے سنجیدگی نہیں دکھائی، ابھی وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں ہورہی۔
بیک ڈور باتیں کسی سے نہیں ہورہیں اور نہ ہی مذاکرات کے لیے کوئی بیک ڈورچینل استعمال کیا جارہا ہے۔شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شیرافضل کے معاملے پرپارٹی طریقہ کارکے مطابق آگے بڑھاجائےگا۔
2
جرمنی، فرانس، کمبوڈیا اور برازیل سمیت 7 ممالک سے مزید 20 پاکستانی بے دخل,امیگریشن ذرائع کے مطابق برازیل میں 4 پاکستانیوں نے اگلی پرواز پرجانے سے انکار کیا اور امیگریشن سے سیاسی پناہ کی درخواست کی لیکن انہیں بے دخل کردیا گیا جب کہ کراچی پہنچنے پر انہیں حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیا گیا۔
امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں بلیک لسٹ 4 اور پاسپورٹ گم ہونے پر ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان میں دائرہ کار سے ہٹ کر کام کرنے پر 2، امارات میں مفرور 4 افراد کو بے دخل کیا گیا جب کہ دبئی پلٹ ایک شہری کا نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ میں پایا گیا۔
3
عمران خان کو نااہلی ختم کرنیکی پیشکش کی جا رہی ہے: صاحبزادہ حامد کا دعویٰ,صاحبزادہ حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا کہ عمران خان جیل سے نکلنے کے لیے منت سماجت کر رہے ہیں۔مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے کسی لیڈر کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ سب سے بھیانک تھا تاہم قومی اسمبلی میں صورتحال اس سے بھی بدتر ہے، قائد حزب اختلاف کو فلور نہیں دیا جاتا جبکہ پنجاب کا ایس ایچ او دیگر صوبوں کے آئی جیز سے بھی طاقتور ہے۔


