1
مریم نواز کا ون ڈش کی پابندی پرسختی سے ملدرآمد یقینی بنانے کا حکم ,وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی پر سختی سےعملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
ون ڈش پر پابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا، انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
2
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا۔ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار امیراکبراور ذوالفقار ڈوگر اپنے وکلا کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم جمشید دستی کی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔
دوران سماعت ممبر خیبرپختونخوا نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تو الیکشن کیسے لڑا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر کے آئندہ سماعت پر فریقین کو دونوں نکات پر تیاری کیساتھ آنے کی ہدایت کر دی۔
3
لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا .لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ہے۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ ممبران جوڈیشل کمیشن کی سی ٹی او لاہورکے ساتھ کرکٹ میچز میں ٹریفک کی صورتحال کے حوالے سے میٹنگ ہوئی، ٹریفک کے رش والی جگہ پرمناسب پولیس اہلکار ٹریفک کو سنبھالنے کیلئے موجود ہونے چاہیےعدالتی حکم کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پانی کو محفوظ بنانے اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں سولڈ ویسٹ کو ضائع کرنے کے پراجیکٹس اور گیسز کے استعمال کے حوالے بھی سے تحریر کیا گیا ہے۔


