1
تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی جارہی ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روپیہ 7 پیسے کے اضافے سے 279.30 روپے پر جاپہنچا۔ یاد رہے کہ منگل کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 279.37 پر بند ہوا تھا۔
2
آرمی چیف کا برطانیہ کا سرکاری دورہ، علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے.آرمی چیف برطانیہ کی سول اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس کانفرنس میں وہ "ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل” کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔
یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔اس میں سول اور عسکری پالیسی سازوں کے علاوہ نامور تھنک ٹینکس کے ممبران بھی شریک ہوتے ہیں۔
بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی حالات کے پیش نظر، اس سال کی کانفرنس دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی نقطہ نظر کے تبادلے کے لیے غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہے۔
3
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو نیا ڈائریکٹر جنرل مل گیا، 20 گریڈ کے پی ایس ایس افسر اسحاق کھوڑو کو ڈی جی تعینات کردیا گیا۔چیف سیکریٹری سندھ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اسحاق کھوڑو اس سے پہلے بھی ڈی جی ایس بی سی اے کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کی 8 فروری کو ریٹائرمنٹ کے بعد سے یہ پوسٹ خالی پڑی تھی۔
4
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی، بھارت کے شبمن گل ٹاپ بیٹر بن گئے۔آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے قبل پلیئرز رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے، بھارت کے شبمن گل ون ڈے کے نمبر ون بیٹر بن گئے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے شبمن گل 796 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے جبکہ سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کے 773 رینکنگ پوائنٹس ہیں، وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔
5
افغانستان میں شدید اقتصادی بحران، لاکھوں افغانی ملک چھوڑ گئے.حالیہ مہینوں میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ اور افغانی کرنسی کی قدر میں کمی نے گہری تشویش پیدا کر دی۔ دی افغانستان بینک کا 30 اگست کو نیلامی میں 20 ملین ڈالر فروخت کر نے کا اعلان کیا۔
یہ اقدام امریکی غیر ملکی امداد کی معطلی اور افغانستان کی کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالر کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بینک نے کرنسی ایکسچینجرز اور تجارتی بینکوں کو نیلامی میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔اعلان کے مطابق کامیاب بولی دہندگان کو کاروباری دن کے اختتام تک مکمل ادائیگی کرنی ہوگی، جزوی ادائیگیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔
6
غیرملکیوں سمیت داعش کے متعدد سہولت کار گرفتار,حساس ادارے کی ملک کے مختلف شہروں سے کالعدم داعش کیلئے سہولت کاری کرنے والے غیرملکیوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد مزید کچھ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا، گرفتاریوں سے داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑا گیا ہے۔کالعدم داعش کیلئے سہولت کاری کرنے والے نیٹ ورک میں شامل ملزمان کو اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔
7
بابر اعظم اور نسیم شاہ نے کین ولیمسن اور ڈیرل مچل کو خطرناک قرار دیدیا.بابر کا کہنا ہے کہ ولیمسن کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے میچ سے قبل گفتگو میں کہا کہ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ بہت اچھی ہے، ان کے اوپنرز اچھا کھیلتے ہیں، نیوزی لینڈ کے اہم پلیئرز میں ولیمسن اور ڈیرل مچل ہیں، یہ دونوں پورا گیم چلاتے ہیں، وہ گیم کو بہت اچھا سمجھتے ہیں اور حریف پر حاوی ہوجاتے ہیں، کین ولیمسن کسی بھی وقت پانسہ پلٹ سکتے ہیں
۔ مجھ پر کوئی پریشر نہیں، ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے ٹیم کیلئے بہتر پرفارم کروں، ماضی کی باتیں بھلا کر نئے دن کیلئے تیار ہیں، 2017ء سے اب تک بہت کچھ بدل چکا ہے لیکن ہمارا عزم وہی ہے، 2017ء کی بہترین یادوں میں فخر کی سنچری، عامر کا اسپیل اور میچ کے آخری لمحات ہیں، اس اسکواڈ کے کچھ پلیئرز آج بھی موجود ہیں۔