1
اسٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا انکشاف,آڈٹ حکام کے مطابق گلشن حدید کالونی کے 176 پلاٹس پر تجاوزات قائم کی گئیں۔ اسٹیل ملز انتظامیہ غفلت اور نااہلی کے باعث زمین کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی۔ 54 ایکڑ اراضی بلڈرز اور 4 دیگر افراد کو 30 سالہ لیز پر دی گئی۔
بعد میں 4 افراد نے اسٹیل ملز کی 35 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرلیا۔ ان میں بریگیڈئئر سعید اللہ، کرنل ریٹائرڈ سہیل ملک شامل ہیں۔ شہزاد علی اور منظور حسین بھی قبضہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔آڈٹ حکام کے مطابق ان افراد کو 200 پلاٹ بھی الاٹ کیے جا چکے ہیں۔
پلاٹ اسٹیل ملز ہاؤسنگ اسکیم گلشن حدید فیز تھری کو الاٹ کیے گئے۔ اسٹیل ملز کی اراضی انجینیئرنگ یونیورسٹیز کے قیام کے لیے ایچ ای سی کو بھی دی گئی۔ بعد میں یہ منصوبہ ترک کردیا گیا لیکن زمین پر قبضے کا سلسلہ جاری رہا۔
2
لاہور: چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کالعدم قرار ,عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کی اپیل کو منظور کرلیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سنایا۔ وفاقی حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا،
3
پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست،لاہورہائیکورٹ کی میرٹ پر کارروائی کی ہدایت,لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے دائردرخواست پر سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے محمد فیصل ملک ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 23 فروری کو مقامی ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ ( این او سی) کے لیے درخواست دی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر کو این او سی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔
4
آرمی چیف برطانیہ میں موجود، رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کی ساتویں کانفرنس میں شرکت کرینگے.آئی ایس پی آر کے مطابق اس کانفرنس میں وہ "ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل” کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
اس میں سول اور عسکری پالیسی سازوں کے علاوہ نامور تھنک ٹینکس کے ممبران بھی شریک ہوتے ہیں۔ بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی حالات کے پیش نظر، اس سال کی کانفرنس دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی نقطہ نظر کے تبادلے کے لیے غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہے۔قبل ازیں دورے کے پہلے دن جنرل سید عاصم منیر کو شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں ایک شاندار استقبالیہ دیا گیا جہاں انہیں ایک پروقار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس دورے کے دوران، آرمی چیف برطانیہ کی سول اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
5
پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامورایک اور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق,پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں اہل کار جاں بحق ہوگیا۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کردی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
6
وزیراعظم نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دےدی۔وزیراعظم شہباز شریف سے بحرین کی مجلس النواب کے اسپیکر احمد بن سلمان ال مسالم کی قیادت میں 11 رکنی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بڑھانے کیلئے پارلیمانی وفود کے تبادلے انتہائی اہم ہیں، ایسے اقدامات سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ بحرین میں موجود پاکستانی مختلف شعبوں میں انتہائی اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان اور بحرین کے موجودہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے پر زور دیا
7
چیمپئینز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف 2 وکٹیں جلد گرگئی.نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو اوپنرز نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ڈیون کونوے 10 اور کین ولیمسن ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اورنسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔
8
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں متعلقہ وزارت اڑان پاکستان پلان پر شرکاء کو مطمئن نہیں کر سکی جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال کی عدم حاضری پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار بھی کیا۔سینیٹر قرۃ العین مری کی زیر صدارت سینیٹ کی منصوبہ بندی کی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا۔چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ ہم نے 18 فروری کو اجلاس رکھا تھا لیکن وزیر کے آفس سے اجلاس 19 کو رکھنے کا کہا گیا، وزیر کی خواہش پر اجلاس 19 فروری کو رکھا گیا ہے لیکن آج پھر وزیر منصوبہ بندی کے آفس سے خط آیا کہ وہ مصروف ہیں، کمیٹی نے احسن اقبال کے آفس کو اپنی تشویش کا اظہار کر دیا ہے، اب ہم وزیر کی وجہ سے اجلاس بار بار موخر تو نہیں کر سکتے۔سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا کہ اڑان پاکستان ویژن بہت بڑا ہے اس پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ہونا چاہیے تھا۔وزارت منصوبہ بندی حکام اڑان پاکستان پر کمیٹی کو مطمئن نہ کر سکے۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ متعلقہ سوال کا جواب دیا جائے، کسی اور چیز پر بات نہ کی جائے۔
9
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دے کر شہید کیا گیا۔ میں وکلا برادری سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ بتائیں کہ ہائیکورٹ کے وکلا کشمیر کے لیے کیا ٹھوس اقدامات کر سکتے ہیں۔
سفارتی کوششوں سے اب کچھ حاصل نہیں ہوگا، میں چاہتی ہوں کہ کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی عدالتوں میں لے جایا جائے۔ میں نہیں سمجھتی کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں، اور انہیں مذاکرات کی دعوت دینے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے کلبھوشن یادو کیس کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ اگر بھارت دہشت گرد کلبھوشن یادو کے کیس کو عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں لے جا سکتا ہے تو پاکستان یاسین ملک کا مقدمہ وہاں کیوں نہیں لے جا سکتا؟ پاکستانی آرمی چیف کا کشمیر کے لیے دس جنگیں لڑنے کا بیان خوش آئند ہے۔
سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ کشمیر کا مقدمہ عالمی رہنماؤں کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کریں۔ صرف تقاریر کرنے کے بجائے ان کا باقاعدہ فالو اپ بھی ہونا چاہیے، اور مسئلہ کشمیر پر بڑے جلسے اور دھرنے بھی کیے جائیں۔
10
وزیراعظم کی منظوری کے بغیر سی ای او ای ڈی بی کی مدت ملازمت میں توسیع کا انکشاف,چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں پی اے سی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ایف پی ایس سی میں پرائیویٹ ممبرز کی عدم تعیناتی پر اعتراض کیا گیا، ایف پی ایس سی میں خاتون، ریٹائرڈ جج، ریٹائرڈ افسر کی عدم تعیناتی پر ممبران برہم ہوئے، شازیہ مری نے چیئرمین ایف پی ایس سے استفسار کیا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن پر الزام دھرنے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔
ممبر پی اے سی ثنا اللہ خان مستی خیل نے کہا کہ ادارے ایک دوسرے پر تھوپنے کی بجائے صحیح طریقے سے جواب دیں، کمیٹی نے ہدایت کی کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن ممبران کی تعیناتی کے معاملے کو کلیئر کریں۔ کمیٹی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن ممبران کی تعیناتی کے معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کردی۔


