1
چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: کیویز بلے بازوں کا شاندار کم بیک، 4 وکٹوں پر 291 رنز بنالیے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا طبل جنگ بج گیا، افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں، پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، دنیا کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں گھمسان کا رن پڑے گا۔
نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانووے اور ول ینگ نے اننگز کا آغاز کیا، کیویز کو اوپنرز نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ڈیون کونووے 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد تجربہ کار بیٹر کین ولیمسن کریز پر آئے مگر ٹیم کو سنبھالا نہ دے سکے اور صرف ایک رن بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
2
آرمی چیف کا برطانیہ کا سرکاری دورہ، علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے، علاقائی استحکام کانفرنس رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ہو رہی ہے۔
آرمی چیف ’’ابھرتا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل‘‘ کے عنوان پر کلیدی خطاب کریں گے۔یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے ہر سال منعقد ہوتی ہے، علاقائی استحکام کانفرنس پاک برطانیہ فوجی سطح پر بات چیت کا اہم پلیٹ فارم ہے، عالمی منظر نامے میں تیزی سے تبدیلی پر موجودہ کانفرنس خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔
3
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سابق وزیر اعظم نوازشریف سے رہنما مسلم لیگ (ن) اور سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی۔
عوام اور بالخصوص ہماری نوجوان نسل کو پُرامن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی ضرورت ہے جہاں اُنہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کردار ادا کرنے کے مواقع حاصل ہوں، اب ملک اللہ کے فضل وکرم سے ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے۔2013 سے شروع ہونے والا تعمیر وترقی کا سفر جاری رہتا تو آج آئی ایم ایف کی ضرورت ہوتی نہ بیرونی مدد کی۔ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کو موثر طریقے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور عوام سے مضبوط رابطے رکھنے چاہئیں۔
4
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ موٹر ویز سمیت تمام منصوبوں پر مسلم لیگ ن کی مہر لگی ہے، ملک میں دنگے، فساد شروع کرنے والے آج سزا بھگت رہے ہیں۔ عوام کی سہولت کیلئے ماحول دوست الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں، پنجاب میں پہلی مرتبہ الیکٹرک بسیں بھی نواز شریف نے ہی متعارف کرائی ہیں، عوام کو ریلیف پر نواز شریف اور مجھ سے زیادہ کوئی خوش نہیں ہوتا۔
گرین اور کلین پنجاب منصوبہ آج ایک حقیقت بن چکا ہے، آج میں نے گرین بس میں سفر کیا، 27 بسیں پنجاب آ چکی ہیں جو کل سے سڑکوں پر ہوں گی، الیکٹرک بسوں کا کرایہ انتہائی کم رکھا گیا ہے، یہ کرایہ تمام صوبوں سےکم ہے جبکہ بسوں میں فری وائی فائی اور چارجنگ کی سہولت بھی ہو گی۔
تمام بسوں کے اندر سی سی ٹی وی لگے ہیں، طلبہ اور خصوصی افراد کو الیکٹرک بسوں کا کارڈ مفت ملے گا، سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت نے اقدامات کئے ہیں، الیکٹرک بسوں میں شہریوں کیلئے مختلف سہولیات ہیں، الیکٹرک بس میں سفر کے دوران خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔الیکٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
5
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم کالعدم قرار دے دیالاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ برس 6 ستمبر کو چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار دی تھی جبکہ وفاقی حکومت نے سنگل بینج کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔ل
اہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سنایا۔وفاقی حکومت کی جانب سے دائر اپیل میں کہا گیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سناتے ہوئے چئیرمین نادار کو عہدے سے ہٹانے کاحکم دیا تھا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست میں نگران حکومت کا چیئرمین نادرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن چیلنج ہوا تھا۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست صرف نگران حکومت کے نوٹیفکیشن کی حد تک محدود رہی، درخواست گزار نے کبھی بھی نئے رول کو چیلینج نہیں کیا، لہذاعدالت چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کوعہدے سے ہٹانے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کلعدم قرار دے۔
6
حکومت پنجاب نے17 کنزیومر کورٹس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سمری صوبائی کابینہ کے سامنے رکھنے کی اجازت دیدی۔
دستاویزات کے مطابق پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 میں ترامیم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت سے ایک یا زائداضلاع میں ڈسٹرکٹ جج تعینات کئے جائیں گے جو بطور صارف عدالت خدمات سرانجام دیں گے۔ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 مالی سالوں میں موجودہ صارف عدالتوں میں مجموعی طور پر 8381 کیس دائر ہوئے، ان کیسز کیلئے 98 کروڑ 19 لاکھ 88 ہزار روپے کی بھاری رقم مختص کی گئی۔
سمری میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ کیسوں کی تعداد بہت کم جبکہ اخراجات بہت زیادہ ہیں، فی کیس اوسطاً خرچ 1 لاکھ 17 ہزار 167 روپے آیا جو خزانے پر بھاری بوجھ ہے، گزشتہ مالی سال میں صرف 1864 کیس زیر سماعت آئے جن کیلئے 15 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کرنا پڑا۔
7
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ہماری بانی سے ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل صحت مند ہیں، بانی کو جیل میں سہولیات مل رہی ہیں۔ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے، عمران خان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو
8
سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سیاست میں عدم برداشت کی صورتحال درست نہیں، جمہوری عمل میں اخوت اور بھائی چارے کی فضا کی ضرورت ہے۔پنجاب کی کارکردگی سے ہم خوفزدہ نہیں، مریم نواز اچھا کام کرے گی تو ہم تعریف کریں گے، ہم ان کے اتحادی ہیں، سیاست میں چھوٹی بڑی باتیں چلتی ہیں۔
بھٹو کیس میں عدالتی فیصلہ کا کریڈٹ صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے، 45 سال بعد اگر بھٹو کو انصاف مل رہا ہے تو اس سے تاریخ درست ہوگی، اس میں توسیع ہوگی۔ بھٹو کا پورا خاندان شہید کر دیا گیا، اگر ایسا نہ ہوتا تو آج پاکستان بہت آگے بڑھ چکا ہوتا، بانی پی ٹی آئی اداروں کو خطوط لکھنے کی بجائے مثبت جمہوری انداز اپنائیں۔
دہشت گردی ایک بہت بڑا خوفناک المیہ ہے جس نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، اللہ کرے ہم جلد دہشت گردی سے جان چھڑوا لیں، پاکستانی فوج اور سویلین نے دہشت گردی کیخلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔
9
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا فائدہ ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 029 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔بعدازاں کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 253 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 342 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔