1
چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دے دیاکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورزمیں پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔
پاکستان کو پہلی کامیابی ابرار احمد نے دلائی جب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنز پر گری، ڈیون کونوے کو 10رنزپر ابرارحمد نے بولڈ کیا۔ بعد ازاں نسیم شاہ نے کین ولیمسن کو صرف 1 رن پر پویلین لوٹا دیا، ولیمسن کا کیچ وکٹوں کے پیچھے سے محمد رضوان نے کیا۔
2
وزیراعلیٰ پنجاب ون ڈش کی خلاف ورزی پر برہم، انتظامیہ کو عملدرآمد کرانے کا حکم،وزیراعلیٰ پنجاب نے ون ڈش کی پابندی کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنرز کو صوبے میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔
شادی کی تقریبات میں ایک سے زیادہ ڈش کے منفی سماجی اثرات سامنے آتے ہیں، انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں ون ڈش پر پابندی ہر صورت یقینی بنائے۔وزیراعلیٰ نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی اور متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔ون ڈش پرپابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا۔
3
رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا تھا؟ شیر افضل کا بڑا دعویٰ، مجھے نکال پر پارٹی میں واپس لانے کا مطلب ہے کہ میرے خلاف پہلے دو نوٹیفکیشن غلط تھے، کیا آج تک مجھے پارٹی سے نکالے جانے کی وجوہات سامنےآ سکیں؟ نا ہی اب جو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اس میں کوئی وجہ بتائی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا یہ رؤف حسن جیسے لیڈر ہوں گے جو لوگوں کو بتاتے ہوں گے، رؤف حسن ماضی میں بھی میرے خلاف بیانات دیتے رہے ہیں اور گزشتہ روز بھی انہوں نے میرے خلاف بیان دیا ہے۔
رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے منصب سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ سیاسی کمیٹی کے ممبر تھے، اجلاس کی ساری پروسیڈنگ ریکارڈ کرتے تھے اور پھر اسے میڈیا پرسنز اور یوٹیوبرز کو بیچا کرتھے تھے، ان پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو ساری مخبری کیا کرتے تھے۔
رؤف حسن کو اصل میں لانچ کیا گیا تھا، انہیں جب خواجہ سراؤں نے مارا تھا تو میرے دل میں ان کے لیے ہمدردی پیدا ہو گئی تھی لیکن ان کی پارٹی میں حیثیت ایک تنخواہ دار ملازم کی تھی، 8 لاکھ روپے تنخواہ لیتے تھے آخری سال تک اور گزشتہ ڈیڑھ سال میں یہ (رؤف حسن) 5 کروڑ روپے تو ڈکار گئے ہیں۔
4
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کُرم صرف زمین کا تنازع نہیں بلکہ یہ ایک فرقہ وارانہ تنازع ہے جس میں بیرونی طاقتیں پوری طرح ملوث ہیں۔کُرم کا مسئلہ 103سال سے چل رہا ہے، یہ جو ہمیں کہتے ہیں زمین کا تنازع ہے یہ زمین کا تنازع نہیں ہے، ہم حقیقت سے اپنے آپ کو پیچھےکیوں ہٹاتے ہیں، زمین کے تنازعےتو بہت ساری جگہ پر ہوتےہیں، لیکن کہیں نہیں ہوتا پورےکے پورے علاقے کھڑے ہو جائیں، زمین کا تنازع تو چند لوگوں میں اور کسی ایک قوم میں ہوتا ہو گا۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کُرم میں جو ہو رہا ہے یہ فرقہ واریت ہے جس میں عالمی اور بیرونی قوتیں پوری طرح انویسٹمنٹ کررہی ہیں، بیرونی طاقتیں کُرم میں اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری ہتھیار فراہم کر رہی ہیں، یہ طاقتیں کُرم کی چنگاری سے پورے ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگانا چاہتی ہیں۔ جرگے سے کُرم کا مسئلہ حل ہو جائے تو ٹھیک ورنہ حکومت کی تیاری مکمل ہے، کُرم میں دہشتگردی میں ملوث عناصر بچ نہیں سکیں گے۔پشاور میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
5
کراچی پورٹ کی 40 ارب کی زمین 5 ارب روپےمیں دی گئی: فیصل واوڈا کا انکشاف،سینیٹ قائمہ کمیٹی بحری امور کا اجلاس سینیٹر فیصل واوڈا کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی نے بڑا انکشاف کیا۔کراچی پورٹ کی 40 ارب کی سرکاری قیمت کی زمین 5 ارب روپے میں دے گئی اور کراچی پورٹ کی 500 ایکڑ کی زمین کی مارکیٹ ویلیو 60 ارب روپے سے زیادہ ہے۔ کراچی پورٹ کی زمین کی الاٹمنٹ کے سودے فوری روکے جائیں، پورٹ میں زمین کی الاٹمنٹ شفاف کریں گے، کراچی پورٹ میں زمین کی الاٹمنٹ میں میگا اسکینڈل ہے،
6
حماس نے تمام اسرائیلی قیدیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔غزہ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ اختتام کی جانب گامزن ہے، اس حوالے سے حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ وہ جنگ بندی ڈیل کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہے۔ حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ اسرائیل کے بقیہ تمام زندہ قیدیوں اور 8 کی لاشیں ایک ساتھ واپس کرنے کو تیار ہے بشرطیکہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو اور اسرائیلی فوج غزہ سے مکمل طور پر نکل جائے۔
7
سونے کی قیمت مزید اضافے کے بعد ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔فروری کے 16 کاروباری دنوں میں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 16 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار روپے ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے ہے۔