1
چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ، صدر مملکت کی سرفراز احمد اور محمد رضوان سے ملاقات،اس موقع پر خاتون اوّل آصفہ زرداری اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔
چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی کو تھام کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور صدر مملکت کے ہمراہ تصویر بنوائی۔صدر زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان سے بھی ملاقات کی اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
2
کرم میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر،کے پی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق کرم میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزم کاظم ولد گل بادشاہ کے سر کی قیمت 100 ملین پاکستانی روپے مقرر کی گئی۔اسی طرح دیگر ملزمان کے سر کی قیمت 80 ملین پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔
3
قائمہ کمیٹی خزانہ کی پاک ایران بارڈر پر پھنسے 600 ٹرکوں کو چھوڑنے کی ہدایت، ایف بی آر کی یقین دہانی،سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پاک ایران بارڈر پر اشیاء لانے والے 600 ٹرک پھنسے ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
ٹرکوں کے پھنسے ہونے کا معاملہ سینیٹر منظور کاکڑ کی جانب سے کمیٹی میں لایا گیا۔بارڈرز کے حوالے سے پہلی بار سخت اقدامات لیے گئے ہیں، پہلی دفعہ چینی افغانستان اسمگل کے بجائے ایکسپورٹ ہوئی ہے۔
4
قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی نے کلائمیٹ اکاؤنٹیبلٹی بل 2024 کی منظوری دے دی۔چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ اسموگ کی بڑی وجہ فصلوں کی باقیات کو جلانا ہے، موٹروے کے اطراف میں دیکھیں تو بڑے ہیمانے پر کھیتوں میں آگ لگائی جاتی ہے، موٹروے پولیس کو زیادہ سے زیادہ اس پر کام کرنا چاہیے، کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں موٹروے پولیس حکام کو بھی بلایا جائے۔
اجلاس میں سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ صفائی پروجیکٹ پر کام جاری ہے اسلام آباد سے خشک پتے جمع کر کے چک شہزاد پہنچاتے ہیں۔ ممبر کمیٹی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ اسلام آباد کی سبزی منڈی میں کچرے کا پہاڑ بنا ہوتا ہے، کون سا کچرا اٹھایا جاتا ہمیں بھی بتا دیجیے۔
ایم این اے نزہت صادق کی جانب سے موو کردہ پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن بل 2024 پر بحث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بل کے اوپر وزارت موسمیاتی تبدیلی سے بات ہوچکی ہے۔سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ ہم نے بتا دیا ہے کہ ہمارے منسٹر انچارج وزیر اعظم ہیں، ہمیں منسٹر انچارج کا کنسرن تو اس کے اوپر چاہیے ہوگا۔
5
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں بینکوں پر ایڈوانس ٹو ڈیپازٹ ریشو کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔ بینکوں کے منافع پر ٹیکس کی شرح کو 42 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بینکوں کی آمدن پر سپر ٹیکس اس کے علاوہ ہوگا۔
6
کے پی میں جامعات کی وی سیز کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دینے پر جواب طلب، پشاور ہائی کورٹ میں صوبے کی جامعات کے چانسلر کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
وکیل درخواست گزار لاجبر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبے کے یونیورسٹیز چانسلر کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلی کو دے دیے ہیں، صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کرکے اختیارات وزیراعلی کو دیے ہیں، یہ قانون سازی غیرآئینی طور پر لائی گئی ہے، یہ قانون سازی منی بل کے ذریعے کی گئی ہے۔
7
پشاور؛ پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کردیا گیاپولیس کے مطابق ڈبگری گارڈن کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
ابتدائی طور پر فائرنگ کے نتیجے میں شوہر جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی تھی جو دوران علاج چل بسی۔پولیس نے بتایا کہ مقتولین نے کچھ عرصہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی۔ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
8
پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست،لاہورہائیکورٹ کی میرٹ پر کارروائی کی ہدایت،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے دائردرخواست پر سماعت کی۔
درخواست پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے محمد فیصل ملک ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 23 فروری کو مقامی ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ ( این او سی) کے لیے درخواست دی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر کو این او سی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے