1
غیرملکیوں سمیت داعش کے متعدد سہولت کار گرفتار،حساس ادارے کی ملک کے مختلف شہروں سے کالعدم داعش کیلئے سہولت کاری کرنے والے غیرملکیوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد مزید کچھ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا، گرفتاریوں سے داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑا گیا ہے۔کالعدم داعش کیلئے سہولت کاری کرنے والے نیٹ ورک میں شامل ملزمان کو اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔
2
پاکستان اور عمان نے مسلسل اپنے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو وسعت دی ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی مکمل صلاحیت اب بھی پوری طرح سے بروئے کار نہیں لائی جا سکی۔مالی سال 2024 میں پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تجارت 897 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو پچھلے سالوں کے مقابلے میں معمولی اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
عمان جغرافیائی لحاظ سے ایشیا، افریقہ اور یورپ کے سنگم پر واقع ایک اہم ملک ہے۔ 2024 میں عمان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اس کے مجموعی ملکی پیداوار (GDP) کا 2.3 فیصد رہا جبکہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 1.3 فیصد تک پہنچ گئی۔ عمان کی اقتصادی استحکام اور اس کی ویژن 2040 کے تحت نجکاری، مالیاتی استحکام اور قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے اقدامات پاکستان کے لیے مواقع پیدا کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی روایتی برآمدات سے ہٹ کر نئے شعبوں میں عمان کی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کرے۔
3
انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں مسائل پر نادرا کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا۔ ترجمان نے کہا شہریوں کو بائیومیٹرک تصدیق میں پیش آنے والے مسائل نادرا کی وجہ سےنہیں ۔ترجمان نادرا کے مطابق ویریسس سافٹ ویئر سےشناخت کی تصدیق کی سہولت تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کےپاس موجود ہے۔ بینک اور مالیاتی ادارے ضرورت پڑنے پر نادرا کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔۔ پی ٹی اے نے موبائل کمپنیزکے ساتھ مل کرنادرا کی مدد سےتصدیق کا نظام وضع کیا ہوا ہے۔ شہری موبائل کمپنیزکسٹمر سروسزسینٹریا منتخب فرنچائزیزپرتصدیقی سہولت حاصل کرسکتےہیں۔ موبائل صارفین کسی بھی مسئلے کی صورت میں پی ٹی اے کو شکایت کر سکتےہیں۔ نادرا ۔
اسٹیٹ بینک اور پی ٹی اے کے ساتھ مل کر چہرے کی شناخت سے تصدیقی نظام متعارف کرا رہا ہے۔ منظوری کی کارروائی مکمل ہوتے ہی نادرا یہ سہولت تمام بینکوں اور ٹیلی کام اداروں کو فراہم کردےگا۔
4
سیمنٹ کی برآمدات میں مالی سال 2024-25 کے پہلے سات مہینوں کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 24.85 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، جولائی تا جنوری 2024-25 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 188.091 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جوگزشتہ مالی سال 24-2023ء کے اسی عرصے کے دوران 150.653 ملین ڈالر تھیں۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ مقدار کے لحاظ سے سیمنٹ کی برآمد 35.34 فیصد اضافے کے ساتھ 38 لاکھ 96 ہزار 244 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 52 لاکھ 73 ہزار 28 میٹرک ٹن ہوگئی۔دریں اثنا، سال بہ سال کی بنیاد پر جنوری 2025ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیگ گیا۔
5
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو نیا ڈائریکٹر جنرل مل گیا، 20 گریڈ کے پی ایس ایس افسر اسحاق کھوڑو کو ڈی جی تعینات کردیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اسحاق کھوڑو اس سے پہلے بھی ڈی جی ایس بی سی اے کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کی 8 فروری کو ریٹائرمنٹ کے بعد سے یہ پوسٹ خالی پڑی تھی۔
6
افغانستان میں شدید اقتصادی بحران، لاکھوں افغانی ملک چھوڑ گئے۔حالیہ مہینوں میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ اور افغانی کرنسی کی قدر میں کمی نے گہری تشویش پیدا کر دی۔ دی افغانستان بینک کا 30 اگست کو نیلامی میں 20 ملین ڈالر فروخت کر نے کا اعلان کیا۔
یہ اقدام امریکی غیر ملکی امداد کی معطلی اور افغانستان کی کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالر کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بینک نے کرنسی ایکسچینجرز اور تجارتی بینکوں کو نیلامی میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔اعلان کے مطابق کامیاب بولی دہندگان کو کاروباری دن کے اختتام تک مکمل ادائیگی کرنی ہوگی، جزوی ادائیگیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔


