1
چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی چھٹی وکٹ 153 رنز پر گرگئی۔321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور بابر اعظم نے کیا جو کارآمد ثابت نہ ہوسکا اور8 رنز کی مجموعی سکور پر سعود شکیل 6 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ دوسرے نمبر پر آنیوالے بلے باز کپتان محمد رضوان نے بھی قوم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور محض 2 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 69 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب فخر زمان 24 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے ، چوتھی وکٹ 127 رنز پر گری جب سلمان علی آغا 42 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ پانچویں وکٹ طیب طاہر کی گری جو ایک رن بنا کر چلتے بنے۔
پاکستان کی چھٹی اور اہم وکٹ بابر اعظم کی گری جس کے ساتھ جیت کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں، بابر اعظم153 رنز کے مجموعی سکور پر 64 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئےقبل ازیں نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔
2
خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی۔حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 4 مبینہ دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 34 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت دس کروڑ روپے، دیگر تین دہشتگردوں کے سروں کی قیمت آٹھ، آٹھ کروڑ مقرر کی گئی ہے۔حکومتی اعلامہ کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق بگن، وتیزئی اور ہارون میلہ کے علاقوں سے ہے۔
3
آرمی چیف کا برطانیہ کا سرکاری دورہ، علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے، علاقائی استحکام کانفرنس رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ہو رہی ہے۔
آرمی چیف ’’ابھرتا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل‘‘ کے عنوان پر کلیدی خطاب کریں گے۔یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے ہر سال منعقد ہوتی ہے، علاقائی استحکام کانفرنس پاک برطانیہ فوجی سطح پر بات چیت کا اہم پلیٹ فارم ہے، عالمی منظر نامے میں تیزی سے تبدیلی پر موجودہ کانفرنس خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔
4
سرکاری ملکیتی اداروں کے نقصانات 5 ہزار 748 ارب روپے تک پہنچ گئے۔وزارت خزانہ نے سرکاری ملکیتی اداروں کی گزشتہ مالی سال 2023-24 کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سرکاری ملکیتی اداروں کے نقصانات میں گزشتہ مالی سال 851 ارب 37 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال این ایچ اے کا نقصان سب سے زیادہ 295 ارب 58 کروڑ روپے رہا، کیسکو 120 ارب 45 کروڑ اور پیسکو نے 88 ارب 72 کروڑ روپے کا نقصان کیا۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ مالی سال پی آئی اے نے 73 ارب 59 کروڑ روپے کا نقصان کیا، پاکستان ریلویز کا نقصان 51 ارب 37 کروڑ، سیپکو کا نقصان 37 ارب روپے رہا۔اسی طرح لیسکو 34 ارب 19 کروڑ، سٹیل ملز 31 ارب 19 کروڑ جبکہ حیسکو نے 22 ارب نقصان کیا، آئیسکو 15 ارب 80 کروڑ، پاکستان پوسٹ آفس نے 13 ارب 43 کروڑ روپے نقصان کیا۔
5
پاک ایران بارڈر پر 6 ماہ سے 6 سو ٹرک پھنسے ہونے کا انکشاف، بارڈر کنٹرول کے حوالے سے ملک کے بارے میں سوچنا ہے، اس سال پہلی مرتبہ چینی افغانستان ایکسپورٹ ہوئی ورنہ سمگل ہوتی تھی۔اجلاس میں ایک تاجر نے کہا کہ ایران بارڈر سے داخلے کی اجازت نہ ملنے کے باعث اربوں کا نقصان ہو رہا ہے، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایران سے آنے والا مال اگرمیڈ ان ایران نہیں تو اس کی اجازت نہیں ہے، یہ اجازت دے دیتے ہیں تو پھر پوری دنیا کا مال ایران سے آئے گا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایران کے ساتھ ٹریڈ پالیسی پر وزارت تجارت کیساتھ مل کر نظرثانی کریں گے، وزیر خزانہ کسٹمز کو کہیں ابھی یہ ٹرک چھوڑ دیں کیونکہ ان کو چھوٹ حاصل ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہمارے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ ہم ان ٹرکوں کو چھوڑ دیں، ٹرکوں کے پھنسے ہونے پر ذمہ داروں کیخلاف چیئرمین ایف بی آر نے انکوائری کرانے کی تجویز دے دی۔


