1
آئی ایم ایف مشن کی 24 فروری کو پاکستان آمد، ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کی توقع ,عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کیلئے مارچ میں پاکستان آئے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے، ایک مہینے کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی ہوا ہے، 7 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مثبت ہے، معاشی شرح نمو کو احتیاط سے آگے بڑھانا ہوگا تاکہ بوم اینڈ بسٹ سائیکل میں دوبارہ نہ چلے جائیں۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
2
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات ,بحرین کے چیف آف سٹاف نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا، فوجی رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
3
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔,اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے ضمانتیں منظور کیں، وکیل علی بخاری، بابر اعوان اور مرتضی طوری و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 120 سے زائد گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کو بیان حلفی پولیس سٹیشن میں دینے کا حکم دیا۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے، عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں اور تمام ورکرز کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
4
لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ نگران حکومت نے قانون کے مطابق چیئرمین نادرا کو تعینات کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا حکم کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔فیصلہ میں کہا گیا کہ نگران حکومت نے قانون کے مطابق چیئرمین نادرا کو تعینات کیا، نگران حکومت نے قانون میں دیئے گئے اختیارات کے تحت چیئرمین نادرا کا نوٹیفکیشن جاری کیا، منتحب وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا دوبارہ مارچ میں نوٹیفکیشن کیا، درخواست گزار نے منتحب وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو چیلنج نہیں کیا تھا۔عدالت نے کہا کہ منتخب وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کو مستقل تعینات کرنے کا بھی ایک نوٹیفکیشن کیا تھا، وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے دو نوٹیفکیشن جاری کئے۔
5
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےاشتعال انگیزی، لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اے ٹی سی کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت وکیل نے دلائل دیئے ہوئے مؤقف اپنایا کہ آفاق احمد کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، آفاق احمد نے کسی کو ڈمپر یا ٹینکر جلانے کا نہیں کہا، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ آفاق احمد کے اکسانے پر مشتعل ہو کر لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگائی، آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔بعد ازاں عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، ممکنہ طور پر آفاق احمد کی ضمانت پر عدالت کل فیصلہ سنائے گی۔
6
پاکستان اور قطر کا انسداد منشیات بارے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ,وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر قطر کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جلد قطر کا دورہ کر کے ہم منصب سے ملاقات کروں گا۔
7
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کرنے کا عندیہ ,چیئرمین آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ڈی ریگولیٹ فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، ڈی ریگولیٹ فارمولا عائد ہونے سے پٹرولیم سمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پٹرول پمپ اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا، سینٹرل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے، آج ملک بھر میں احتجاجی بینرز آویزاں ہوجائیں گے، وزارت پٹرولیم کو ہنگامی خط میں ڈی ریگولیٹ فارمولے کی مخالفت اور مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔