1
اوکاڑہ میں 11سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین، ممانی ملوث نکلی.مقتول حسیب قمر کے قتل میں ملوث سگی ممانی اور اس کا دیور ملوث نکلے۔ خاتون ملزمہ کو ساتھی ملزم کیساتھ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ دیپالپور پولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ کو نعش کے قریب شواہد ملیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل کے بعد بچے کی نعش کو دیوار کے ساتھ لٹکا کر خودکشی کا ڈارامہ رچایا تھا۔
2
آئی سی سی نے امام الحق کی پاکستان ٹیم میں شمولیت کی منظوری دیدی.آئی سی سی نے پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں فخر زمان کی جگہ امام الحق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امام الحق کو فخر زمان کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں وسیم خان، عثمان واہلہ، سارا ایڈگر اور شان پولاک شامل ہیں۔
3
سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی ضمانت منظور,عام انتخابات کے دوران مورو کی پولنگ اسٹیشن علی بخش سولنگی میں فائرنگ کے واقعہ میں قتل ہونے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن بلاول زرداری کیس میں نامزد جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ خان جتوئی کو دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی۔جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ خان جتوئی کے وکیل گلزار عالمانی،عبداللہ خان کورائی کے مطابق متعلقہ عدالت نے ایک روز قبل غلام مرتضیٰ خان جتوئی کو پولیس کسٹڈی میں دیا تھا۔ لیکن جیل انچارج نے انکو رات گئے حیدرآباد نارا جیل منتقل کردیا تھا اور آج انکو پیش بھی نہیں کیا گیا اس معاملے پر جج صاحب نے جیل انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔
4
ججز کی سنیارٹی سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا.اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے سینئروکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کرلیں۔ سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد ہونے کا فیصلہ آئندہ دنوں میں سپریم کورٹ میں چیلنج ہوگا۔ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے پانچ ججز کی سنیارٹی ریپریزنٹیشن مسترد کردی تھی۔ تحریری فیصلے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج برقرار رہیں گے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے قانون کے مطابق صوبائی ہائی کورٹس سے تبادلہ ہو کر آنے والے ججوں کو دوبارہ حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں۔
5
پاکستان تحریک انصاف کے 120 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم,اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کرلی، تمام کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کیں، عدالت نے ملزمان کو 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شیورٹی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے 120 گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کو پولیس اسٹیشن میں بیان حلفی دینے کا حکم بھی دیا ہے جبکہ ہدایت کی گئی ہے کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔
6
بانی پی ٹی آئی اور اس کی جماعت کی بیرون ملک وطن دشمن سرگرمیاں بے نقاب,عوام کی ہمدردی سمیٹی جا سکے مگر وقت نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی بذات خود ہی سب سے بڑا غلام ہے۔آج حالات یہ ہیں کہ کبھی امریکہ تو کبھی برطانیہ میں غیر ملکی لابنگ فرمز کا سہارا لے کر حکومت ،عدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر کے اپنے صیہونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے اور پاکستان کی معاشی ترقی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستانیوں کےلئے سب سے پہلے قومی سلامتی ہے اور اس کی ایک ریڈ لائن ہے جو بھی اس کو عبور کرنے کی کوشش کرے گا ،اس کو نتائج بھی بھگتنا پڑیں گے۔ یہ پی ٹی آئی ملک دشمن جماعت ایک بار پھر وطن عزیز کی عزت کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہے اورسازشیں کر رہی ہے۔ ان کی جانب سے غیر ملکی طاقتوں سے مدد طلب کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ غیر ملکی طاقتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں ملوث کرنا چاہتے ہیں یہ ان کی مایوسی کی سب سے آخری حد ہے، انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستان کے باشعور عوام ملکی ترقی کیلئے، اس کی تحفظ کیلئے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اور ہر معاملے میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی ملک دشمن ایجنڈے کو برداشت نہیں کرینگے۔
7
چیمپئنز ٹرافی: بنگلہ دیشی کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ,بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس ان کے میچز ہائبرڈماڈل کے تحت دبئی میں رکھے گئے ہیں۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسین شنتو نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تیاریوں سے مطئن ہیں، 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔


