1
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کی وجوہات بتا دیں۔ شیر افضل مروت کو میری وجہ سے نہیں نکالا گیا، ہمارا کوئی ذاتی یا نظریاتی اختلاف نہیں ہے، متعدد پارٹی رہنماؤں نے ان کےخلاف شکایت کی تھی۔ شیر افضل مروت نے بد زبانی کی اور پارٹی پالیسی کے برعکس بیانات دیے، شیر افضل مروت نے سعودی حکومت، مذاکراتی عمل سے متعلق بھی متنازع بیانات دیے، ایسی صورت میں بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل کو پارٹی سے نکالنےکا فیصلہ کیا، شیر افضل مروت نے تنقید یا مناظرہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی سے کریں۔
2
ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیر خزانہ کا اے آئی کی مدد سے ٹیکس بڑھانے کا اعلان, ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو فائدہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے، اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کیلئے پُرعزم ہے، رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کرہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی، نجکاری کے عمل کو مزید شفاف کر رہے ہیں۔ہمیں اپنے معاشی اہداف کا مکمل ادراک ہے، حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پائیدار معاشی استحکام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے، ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ریٹیلرز کانفرنس سے خطاب