پڈعیدن( ای پی آئی ) دریائے سندھ سے 6نہریں نکالنے کیخلاف جمعیت علمائے اسلام ،،ف،، تعلقہ نوشہروفیروز کیجانب سے پڈعیدن میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور پریس کلب تک ریلی بھی نکالی گئی۔

احتجاجی مظاہرہ وریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی تعلقہ نوشہروفیروز کے امیر قاری عبدالحق راجپوت۔ تعلقہ نوشہروفیروز کے جنرل سیکریٹری اکرم علی پیرزادو۔ اور جمعیت علماء اسلام پڈعیدن کے امیر مولانا طارق محمود چوہان نے کہاکہ آج کا احتجاج جے یو آئی کی صوبائی قیادت مولانا علامہ راشد محمود کے حکم پر سندھ میں بد امنی،ڈاکو راج ،کرپشن ۔لاقانونیت اور دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہاکہ دریائے سندھ سے چھ کینال نکالنا سندھ کی تباہی کا پروانہ ہے سندھ کے عوام کو تباہی کی جانب دھکیلناہے یہ کینال سندھ اور سندھ کے عوام کیلئے کسی بم سے کم نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 6 کینال کے منصوبے پر دستخط کرنا سندھ کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ پر دستخط کرناہے۔ اور اس سے سندھ کے لوگ جیتے جی مرجائیں گے یہ مسئلہ سندھ کے عوام کی زندگیوں کا مسئلہ ہے جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ اگر دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کا پروگرام کینسل نا کیاگیاتو جے یوآئی ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرے گی.