1
چیمپئنز ٹرافی: روہت شرما نے اہم سنگِ میل عبور کر لیابھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے 10 ویں کھلاڑی بن گئے۔روہت شرما نے یہ سنگِ میل دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں عبور کیا۔بھارتی کپتان کی جانب سے یہ کارنامہ 261 اننگز میں انجام دیا گیا ہے۔
2
پی ٹی آئی کی قیادت پر بانی چئیرمین کی رہائی کیلئےغیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔
پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئیر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئیراراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے 12 رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی اوراس کا اجلاس گزشتہ روز4 بجے اجلاس طلب کیا گیا تھااجلاس کےلیے علی محمد خان، صاحبزادہ حامد رضا، رؤف حسن اور دیگر انتظار کرتے رہے جبکہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، عمر ایوب سمیت دیگر سینئر قیادت میں سے کوئی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔
3
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ رسائی برائے انصاف پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔
4
شوہر سے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کیلیے اپنے ہی بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ کرنے والی خاتون گرفتار،اپنے ہی بیٹے کے اغوا اور پھر تاوان کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو اطلاع دینے والی ملزمہ صوفیہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزمہ صوفیہ نے 15پر اطلاع دی تھی کہ اس کے بیٹے کو کسی نے اغواء کرلیا ہے، اس پر رتہ امرال پولیس فوری موقع پر پہنچی ،تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا۔ملزمہ نے اپنے شوہر سے 15 لاکھ بٹورنے کی خاطر بوگس کال کرنے کا انکشاف کیا۔ رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
5
وزیر داخلہ سندھ کا مصطفیٰ قتل کیس میں جج کی بے ضابطگیوں پر چیف جسٹس کو خط ارسال کرنے کا اعلان ،مصطفیٰ عامر قتل کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ جب یہ لاپتہ ہوا میں نے اسی وقت نوٹس لیا، متعلقہ افسران کو کیس کے جلد سے جلد حل کے احکامات دیے۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہ اکہ ڈی آئی جی سی آئی اے نے کیس کی تفتیش سے متعلق بریفنگ دی، کیس کی تفتیش و دیگر امور میں غفلت لاپروائی یا کوتاہی کے مرتکبین کے خلاف کاروائی کی جائیگی، کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔
6
نگراں دور حکومت میں بھرتیاں؛ پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا ایمپلائز ایکٹ چیلنج کر دیاپی پی پی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ نے ایکٹ کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست گوہر الرحمان ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں صوبائی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری لاء، سیکرٹری صوبائی اسمبلی اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق نگراں حکومت کے دوران مختلف سرکاری محکموں کے دوران ہزاروں افراد بھرتی ہوئے، صوبائی حکومت نے ان افراد کو نکالنے کے لیے اب قانون سازی کی، صوبائی حکومت نے ملازمین کو نکالنے کے لیے خیبر پختونخوا ایمپلائز ایکٹ 2025 پاس کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو مذکورہ ایکٹ کے تحت ملازمین کے خلاف کارروائی سے روک دے جبکہ عدالت درخواست پر حتمی فیصلے تک فریقین کو ایکٹ پر عملد درآمد سے روک دے۔
7
علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دیدیے۔علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہیں مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب، کے پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔
ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں۔ ۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ہے، پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔
8
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ ہمارے درمیان موجود ہے، عمران خان قوم کے دلوں میں ہے وہ نظریہ سوچ ہے۔
خیبر پختونخوا گیمز آغاز ہوگیا ہے، تقریباً 2500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو گیمز میں سونے کا تمغہ لے گا ہر ماہ 25 ہزار روپے دیں گے، کھیل میں ہار جیت تبدیل ہوتی رہتی ہے۔خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب،قبل ازیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے قیوم اسٹیڈیم پشاور سے رنگا رنگ تقریب میں خیبر پختونخوا گیمز 2025 کا آغاز کیا۔ تقریب میں صوبائی کابینہ اراکین، پارلیمنٹیرینز، سرکاری حکام، کھلاڑیوں اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
9
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ٹرک جلانے کے مقدمات میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ٹرک جلانے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ تحقیقات جاری ہے کچھ دفعات ہیں جو غلطی سے ڈال دی گئی ہیں انہیں بھی تبدیل کرنا ہے، لہذا ضمانت نہ دی جائے۔ وکلائے صفائی نے مؤقف دیا کہ ہمارے موکل پر تو مقدمات بنتے ہی نہیں، کس جرم میں انہیں جیل میں رکھا ہوا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جو کل سنایا جائے گا۔