1
جسٹس سرفراز کو بطور چیف جسٹس کام سے روکا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز سپریم کورٹ پہنچ گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے 49 صفحات پر مشتمل درخواست آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3کے تحت دائر کی ہے۔سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے والوں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق شامل ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قرار دیاجائے صدرکو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں ہیں، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا، جسٹس سرفراز ڈوگر کو بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کام سے روکا جائے۔
2
چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ، آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائدکردیاپاکستان کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم پھینکا تھا جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ٓآئی سی سی قوانین کے تحت فی اوور کھلاڑیوں پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے غلطی مان کر جرمانہ تسلیم کرلیا ہے۔
3
ملک میں سونے کی قیمت میں نئے ریکارڈ بننے کا رجحان آج بھی برقرار رہا۔آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 9 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار 917 روپے ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن
4
صدقہ فطر اور فدیہ صوم کے نصاب کا اعلان کر دیا گیاچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کے مطابق رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔گندم 220، جو 450 اور کھجور کے حساب سے 1650 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے۔ کشمش 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کرنا ہوگا۔


