1
بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچنے والے 15 رہنماؤں کی ملاقات نہ ہوسکی۔جمعرات کے روز صاحبزادہ حامد رضا، جنید اکبر ، احمد خان بھچر اور شاندانہ گلزار سمیت 15 رہنما اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے البتہ ان کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ ہو سکی۔
گزشتہ دو روز سے کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرین جیل نہیں آئے، آج سیالکوٹ جلسے میں بڑھکیں مارنے والی خاتون نے ملاقات نہیں ہونے دی یا ان کے آقاؤں نے؟سیاسی لوگوں کی ایک ملاقات چھبیسویں ترمیم سے قبل اور دو ملاقاتیں مذاکرات کے دوران کروائی گئیں۔
ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، وزیراعلی پنجاب اور آئی جی کو حساب دینا پڑے گا۔صاحبزادہ حامد رضا کی جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو،پی ٹی آئی رہنما ملاقات کا وقت ختم ہونے پر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔
2
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک تک محدود ہے اور لاہور کے سوا پنجاب کے باقی اضلاع کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہورہا ہے۔پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پرردعمل میں کہا کہ لاہور میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز دے کر باقی پنجاب کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے تاجروں کے کاروبار تباہ کردیئے ہیں اور کسان ، تاجر اور مزدور طبقہ ان کی پالیسیوں کی بدولت ابتری کا شکار ہے۔گورنر پنجاب صوبے کا آئینی سربراہ ہے اور حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرنا ان کا فرض ہے۔
3
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا پنجاب میں جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد دیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حکومت خیبرپختونخوا کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔
ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ دیا، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں، حکومت پنجاب بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔ ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم 4 ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں، 2 لاکھ روپے دے رہے ہیں، چیلنج کرتا ہوں کہ پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں۔
4
پاکستان پر سلو اوور ریٹ کے باعث میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ، آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے میچ فیس کے پانچ فیصد جرمانے کی سزا پاکستانی ٹیم کو مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروانے پر سنائی گئی ۔
آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق، اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت میں اوور مکمل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اسے ہر اوور کی کمی پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔محمد رضوان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کو قبول کر لیا، جس کے باعث باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
5
ملکی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے، سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔سی پی پی اے نے درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔نیپرا حکام سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی کی قیمت میں کمی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
6
پولیس پر حملہ، مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اور متعدد افراد گرفتار، 4 روزہ ریمانڈ منظور،انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان اور دیگر ملزمان کیخلاف سرکاری عملے پر حملے اور فائرنگ کے کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
لال مسجد کے سابق امام مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان سمیت متعدد افراد کیخلاف شہزاد ٹاؤن تھانے میں مجسٹریٹ مرتضیٰ چانڈیو کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔متن کے مطابق خواتین اور مردوں نے سی ڈی اے کی گاڑیاں توڑیں، پولیس اہلکاروں سے اینٹی رائٹ کٹس بھی چھینی گئیں، ام حسان سمیت متعدد افراد نے سی ڈی اے عملے پر فائرنگ کی۔