1
خواتین اپنے حقوق کیلئے آپکی طرف دیکھ رہی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط،9 مئی سے متعلق کیسز کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب لکھا گیا کہ یہ میرا چیف جسٹس پاکستان کو دوسرا خط ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے لکھا گیا کہ گزشتہ تین سال سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور ہمارے خلاف دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں جبکہ میری 75 سال عمر ہے اور میں 22 ماہ سے جیل میں ہوں۔خط میں لکھا گیا کہ عام انتخابات 2024 میں مجھے ہرادیا گیا جس کے بعد میں نے الیکشن ٹرینیوبل میں کیس دائر کیا لیکن اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا
۔ڈاکٹر یاسمین نے لکھا کہ میرے بنیادی حقوق مکمل طور پر صلب ہو چکے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم اور متنازع پیکا ایکٹ سے انسانی حقوق ختم کر دیے گئے ہیں۔
2
زیلنسکی کو تیزی سے حرکت میں آنا ہوگا، ورنہ ملک ہاتھ سے نکل جائے گا، ٹرمپ کا سخت ردعمل،ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر زیلنسکی کو بغیر انتخابات کے آمرقرار دیتے ہوئے یوکرین پر الزام عائد کیا کہ اس نے امریکہ کو ایک ایسی جنگ میں جھونک دیا ہے جو جیتی نہیں جا سکتی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی میں ایک تقریر کے دوران زیلنسکی پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیلنسکی کو جلدی کرنی چاہیے، ورنہ اس کے پاس ملک ہی نہیں بچے گا۔ جس سے یوکرین جنگ کے مستقبل پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں کیونکہ یہ الفاظ روس کے کے ان ہی الزامات کی عکاسی کرتے ہیں جو وہ یوکرین کے خلاف عرصے سے استعمال کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر زیلنسکی کو بغیر انتخابات کے آمرقرار دیتے ہوئے یوکرین پر الزام عائد کیا کہ اس نے امریکہ کو ایک ایسی جنگ میں جھونک دیا ہے جو جیتی نہیں جا سکتی یوکرین کی جنگ پر امریکہ نے سینکڑوں ارب ڈالر خرچ کیے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
3
سینیارٹی کا تنازعہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا چیف جسٹس عامر فاروق کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز سپریم کورٹ میں سائل بن گئے ہیں اور انہوں نے چیف جسٹس عامر فاروق کا 5 ججز کی ریپریزنٹیشن پر دیا گیا فیصلہ چیلنج کردیا ہے اور اس حوالے دائر کی گئی درخواست میں ججز کے تبادلے کے حوالے سے صدارتی اختیارات پر سوال اٹھا دیا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی ،جسٹس طارق محمود جہانگیری ، جسٹس بابر ستار،جسٹس اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت تینوں ٹرانسفر ججز کو کوئی بھی انتظامی یا عدالتی کام کرنے سے روکنے، تبادلے کے نوٹیفکیشن اور سینیارٹی لسٹ کالعدم قراردینے کی استدعا بھی کردی گئی ہے۔
4
وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مریم نواز نیوٹریشن پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔وزیر صحت پنجاب عمران نذیر سے پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ اے فاضل نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران یونیسیف کے تعاون سے شروع کیے گئے منصوبوں پر پیشرفت بارے بات چیت بھی کی گئی اور وزیر صحت نے پنجاب حکومت کے ہیلتھ سیکٹر کے مختلف منصوبوں بارے آگاہ کیا۔ کلینک آن ویلز فیلڈ اسپتال سمیت دیگر پراجیکٹس گیم چینجر ثابت ہوں گے، محکمہ صحت میں ریفارمز کا براہ راست فائدہ عوام کو ہو گا۔
5
حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک تک محدود ہے اور لاہور کے سوا پنجاب کے باقی اضلاع کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہورہا ہےپیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پرردعمل میں کہا کہ لاہور میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز دے کر باقی پنجاب کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے تاجروں کے کاروبار تباہ کردیئے ہیں اور کسان ، تاجر اور مزدور طبقہ ان کی پالیسیوں کی بدولت ابتری کا شکار ہے۔گورنر پنجاب صوبے کا آئینی سربراہ ہے اور حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرنا ان کا فرض ہے۔ صحت اور تعلیم کے شعبے میں حکومت سندھ کی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔
6
سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔
7
خیبرپختونخوا حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔خیبرپختونخواحکومت نے 2 ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کے بجائے 28فروری کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اورریٹائرڈملازمین کو ماہ جنوری کی پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کو ہونی ہے، تاہم یکم اور 2 مارچ (ہفتہ اور اتوار) ہفتہ وار تعطیلات ہونے کے باعث یہ ادائیگی 28فروری کو کی جارہی ہے۔