1
فیروزپور روڈ پر بائیکرزلین ٹریفک کیلئے وبال جان بن گئی بائیکرز لین پر کروڑوں کی لاگت سے کیا جانیوالا پینٹ ناقص کوالٹی کے باعث بارش میں بہہ گیا۔
فیروزپورروڈ بائیکرزلین،بارش 11 کروڑ سےزائد کا ناقص پینٹ بہا لےگئی،بائیکرز لین پرکیاجانیوالاپینٹ مختلف جگہوں سے بارش کےپانی کےساتھ ہی بہہ گیا،ٹیپا نےبائیکرز لین کےباعث پیدا ہونیوالےمسائل دورکرنےکیلئے بھی اقدامات نہ کیے۔
2
چیمپینزٹرافی میں آج افغانستان اورجنوبی افریقا آمنے سامنے ہوں گے.کراچی میں دونوں ٹیموں نےجم کرپریکٹس سیشن میں حصہ لیا،دونوں کپتان جیت کےلیےپرامید ہیں، افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا ہےکراچی میں بھرپور سپورٹ ملےگی،ہم کسی دباؤ کا شکار نہیں، بڑے ٹورنامنٹ کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
جنونی افریقا کے کپتان ٹیمبا باؤما نےکہا کہ افغانستان کے اسپنرز ہمارے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ کراچی کی وکٹ بیٹرز کو فائدہ دے سکتی ہے، ہر میچ ہمارے لیے ناک آؤٹ کی طرح ہے۔
3
چیمپئنزٹرافی لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر آئی سی سی نےغلطی تسلیم کرلی.چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش میچ کی براہ راست نشریات کے دوران کچھ لوگوں نے آئی سی سی کی اہم غلطی کی جانب نشاندہی کروائی۔آئی سی سی ایونٹس میں لائیو نشریات کے دوران براڈ کاسٹرز کی جانب سے ایونٹ کا لوگو نمایاں کیا جاتا ہے جس میں میزبان ٹیم کا نام ہمیشہ سےموجود ہوتا ہے لیکن بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ایسا نہ تھا۔
تاہم دبئی میں کھیلے گئے بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران ایسا نہ تھا، وہاں چیمپئنز ٹرافی کا لوگو تو موجود تھا لیکن اس سے پاکستان کا نام غائب تھا۔ترجمان آئی سی سی کا کہنا تھا کہ گرافکس کی غلطی تکنیکی وجہ سے ہوئی جو کہ آج سے درست ہوجائے گی جب کہ میچ کے دوران اس لوگو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔ترجمان کے مطابق آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میچ کے کلپس پر لوگو میں پاکستان کا نام موجود ہے، پاکستان کا نام صرف براڈ کاسٹ کے لوگو سے غائب رہا۔
4
کوئٹہ: دہشتگرد حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید،جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک,پولیس کے مطابق کوئٹہ سے تقریبا 40 کلومیٹر دور تفریحی مقام شعبان میں دہشتگردوں نے پولیس اور محکمہ جنگلات کے ناکے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔
جبکہ زخمیوں میں ایک پولیس کانسٹیبل اور محکمہ جنگلات کا ایک اہلکار شامل ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔شہید اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل شمس السلام اور سپاہی محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے ۔ جبکہ زخمیوں میں سپاہی آصف رضا اور محکمہ جنگلات کا اہلکار محمد حنیف شامل ہے۔
5
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز,ہنڈریڈانڈیکس سات سو دو پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ چودہ ہزار چار سو بیالیس پوائنٹس پرٹریڈنگ جاری ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام کی جانب جارہی ہے،میوچل فنڈز، فارنرز کی مسلسل سیلنگ مارکیٹ کومتاثرکر رہی ہے۔
6
ملتان میں پتھروں سے بھرا ٹریلر گھر پر الٹ گیا۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ملتان میں پتھروں سے بھرا ٹریلر گھر پرالٹ گیا، جس سے گھرمیں سوئے ہوئے باپ،بیٹا اوربیٹی جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔