1
پاکستان ٹیکس بار کا چیف جسٹس سے ویڈیو لنک کانفرنس سہولت کی فراہمی کا مطالبہ ,پاکستان ٹیکس بار نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹس اور سرکٹ بنچز میں ویڈ لنک سہولت دی جائے، آئین کے آرٹیکل 10 اے کی شق کے تناظر میں ہر شہری کو منصفانہ سماعت کا بنیادی حق ہے۔
خط کے متن کے مطابق سپریم کورٹ میں پہلے سے موجود ویڈیو لنک سسٹم کی طرز پر ہائیکورٹس میں بھی آن لائن سماعت کی رسائی دی جائے، ٹیکس ترمیمی ایکٹ سے ان لینڈ ریونیو کے بعد ہائیکورٹس ٹیکس اپیلوں کا دوسرا فورم بن گیا ہے۔
پاکستان بار کی جانب سے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قوانین میں ترمیم کے بعد انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی اپیل ہائیکورٹ میں دائر ہو گی، ٹیکس دہندگان کو مقدمات کی پیروی کیلئے بھاری سفری اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں، آسانی پیدا کی جائے۔
2
مصطفیٰ قتل کیس: مقتول کی قبرکشائی مکمل، لاش سرد خانے منتقل ,مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر سمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے۔
مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جبکہ نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
3
چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کی افغانستان کیخلاف پہلی وکٹ گر گئی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پروٹیز کو ٹیمبا باووما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ افغان ٹیم کی کمان حشمت اللہ شاہدی کے سپرد ہے، یہ چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کا پہلا میچ ہے۔
ٹاس کے موقع پرافغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو باؤلنگ ہی کرتے، ہم نے شارجہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف معیاری کرکٹ کھیلی، ہمارے پاس بہترین سپنرز موجود ہیں۔
4
راولپنڈی: بیٹا اغوا کرکے شوہر سے 15 لاکھ تاوان کا مطالبہ کرنے والی ملزمہ گرفتار ,پولیس حکام کے مطابق ملزمہ صوفیہ نے 15پر اطلاع دی تھی کہ اس کے بیٹے کو کسی نے اغواء کرلیا ہے، اس پر رتہ امرال پولیس فوری موقع پر پہنچی، تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا، ملزمہ نے اپنے شوہر سے 15 لاکھ بٹورنے کی خاطر بوگِس کال کرنے کا انکشاف کیا۔15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لئے ہے، غلط استعمال پر قانونی ہوگی۔
5
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان ,کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم مالی لین دین کے دوران 100انڈیکس میں 150 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔پاکستان مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 154 پوائنٹس کی کمی آئی جس کے بعد مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار ایک لاکھ 14 ہزار 444 پوائنٹس کی سطح پر بھی گیا۔