1
سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔پی ٹی آئی کےسابق رہنما پرویزخٹک نے اپنےبیان میں کہامولانا فضل الرحمان سےصرف معمول کی ملاقات ہوئی،ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔مزید کہا کل آزاد حیثیت سے جلسہ کرنے جارہا ہوں،جے یو آئی ایف میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
2
پنجاب میں کنٹری بیوشن پنشن اسکیم کا اطلاق ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری,پنجاب میں کنٹری بیوشن پنشن اسکیم کا اطلاق ہوگیا، محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ بھر میں کنٹری بیوشن پنشن کا اطلاق کر دیا، اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین اور حکومت دونوں مل کر پینشن فنڈ چلائیں گے۔
پنجاب سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس24-2023کے بعد بھرتی ہونےوالےملازمین پر اطلاق ہوگا، ملازم کی تنخواہ سے مخصوص رقم کاٹ کر پنشن اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی، حکومت بھی مساوی رقم پنشن اکاؤنٹ میں جمع کرائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمع کرائی رقم کسی بھی اہل پنشن فنڈمینیجرکےذریعے سرمایہ کاری کےلیے استعمال ہوگی، ملازم روایتی یا شریعت کے مطابق پنشن فنڈ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکے گا۔
3
سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینےسےمتعلق کیس میں ای سی پی سے تحریری جواب طلب,سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کی،عدالت نےنادرا اورالیکشن کمیشن سےجواب مانگا ہےکہ بتایا جائےکہ اوورسیز ووٹنگ کے لیےاب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔عدالت کی جانب سے نادرا اورالیکشن کمیشن کودو ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔