لاہور(ای پی آئی) پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) کے ساتھ طویل المدتی پارٹنرشپ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو 2032 تک جاری رہے گی۔
اس پارٹنر شپ میں ٹی سی ایل ہوم آڈیو ویژول آلات کے ذریعے آفیشل ورلڈ وائیڈ اولمپک اور پیرا اولمپک پارٹنر ہوگا۔ٹی سی ایل اپنی شاندار پروڈکٹس کے ذریعے صارفین اور کھلاڑیوں کو اولمپک اور پیرا اولمپک میں ڈیجیٹل ڈسپلے سے لے کر اولمپک ولیج میں گھریلو آلات تک نئے تجربات فراہم کرے گا۔
اس نئی شراکت داری کے ذریعے ٹی سی ایل اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی دنیا بھر کے اربوں شائقین کے لیے اولمپک اور پیرا اولمپک میں ایک ساتھ کر کام کریں گے۔اس کے علاوہ ٹی سی ایل اولمپک گیمز میں ”ایتھلیٹ مومنٹس” کے اقدامات کی بھی حمایت کرے گا، جس سے ایتھلیٹ اپنے مقابلے کے فوراً بعد دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
اس معاہدے کے بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی دنیا بھر کی کھیلوں کی تنظیموں، بشمول قومی اولمپک کمیٹی اور ان کے کھلاڑیوں کے علاوہ اولمپک گیمز اور یوتھ اولمپک گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کو 2032 تک مالی مدد فراہم کرنے کے لیے حاصل ہونے والی آمدنی کو دوبارہ تقسیم کرے گی۔
بیجنگ، چین میں مشہور ”واٹر کیوب” (بیجنگ 2008) / ”آئس کیوب” (بیجنگ 2022) کے مقام پر منعقدہ اعلان کی تقریب میں، انٹرنیشل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے کہاکہ، ”آئی او سی ٹی سی ایل کے ساتھ اپنی نئی شراکت کا اعلان کرنے پر پرجوش ہے، جو کہ ٹیلی ویژن اور گھریلواشیا بنانے کی انڈسٹری میں عالمی رہنما ہے۔ ٹی سی ایل کی دنیا بھر میں کھیلوں کی حمایت کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے، اور اب کھیلوں کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ اولمپک گیمز کھیلوں کا سب سے بڑاعالمی مقابلہ ہے۔”
ٹی سی ایل کے بانی و چیئرمین لی ڈونگ شینگ کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہناتھاکہ، ”ہمیں عالمی اولمپک اور پیرا اولمپک پارٹنر بننے پر فخر ہے۔ ایک عالمی ٹیکنالوجی برانڈ کے طور پرٹی سی ایل نے ہمیشہ ’انسپائر گریٹنس‘ کے لیے کوشش کی ہے جو اولمپک جذبے کے مطابق ہے۔
اولمپک گیمز دنیا بھر کے اربوں لوگوں کو ٹی سی ایل کے ساتھ اپنی اس شراکت داری کے ذریعے بااختیار بنائیں گے اور عالمی سامعین کو غیر معمولی تجربات فراہم کریں گی۔ ٹی سی ایل اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے اولمپک کے پائیدار ترقی کے اہداف کی حمایت کے ساتھ ساتھ ایک بہتر مستقبل تشکیل دینے کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔”
ٹی سی ایل کئی دہائیوں سے عالمی پارٹنر شپس کے ذریعے دنیا بھر میں کھیلوں کو فروغ دیتا ہے۔ اولمپک اور پیرا اولمپک میں ٹی سی ایل سمارٹ ڈسپلے، ایئر کنڈیشنر، ریفریجریٹرز، واشنگ مشین، دروازے کے لاک، آڈیو سسٹم، پروجیکٹر، اور ٹی سی ایل RayNeo سمارٹ گلاسسز سمیت جدید مصنوعات کی ایک رینج فراہم کرتا ہے جو صارفین کی روز مرہ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ریونیو اینڈ کمرشل پارٹنرشپ کمیشن کے سربراہ جیری کیجول نے کہاکہ، ”ٹی سی ایل الیکٹرونکس صنعت میں ایک عالمی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے برانڈز میں سے ایک ہے۔ٹاپ پروگرام دنیا کے معروف برانڈز اور مارکیٹرز کو اولمپک گیمز کی عالمی رسائی فراہم کرتا ہے۔ ہم ٹی سی ایل کواپنے ٹاپ پارٹنرکے طور پر خوش آمدیدکہتے ہیں۔”
1981 میں قائم کی گئی ٹی سی ایل الیکٹرونکس اپنی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات کے باعث ایک پائیدار اور مربوط مستقبل کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے جو مستقبل میں بھی سمارٹ اورصحت مند طرز زندگی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ دنیا بھر میں 46 R&D مراکز اور 38 مینوفیکچرنگ یونٹس کے ساتھ ٹی سی ایل 160 سے زائد ممالک اور خطوں میں کام کرتے ہوئے عالمی سطح پر ٹیکنالوجی برانڈ کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرتا ہے۔