1
پشاور اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ،ایم پی اے ارباب زرک خان نے اس فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ ارباب زرک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے اور اب اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی جیسے غیر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا تاکہ اسٹیڈیم کا اصل نام برقرار رکھا جا سکے۔
2
پیپلزپارٹی کا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان، خیبرپختونخوا اسمبلے میں پیپلزپارٹی کے رکن ارباب زرک اور پیپلز ٹریڈ فورم نے حکومتی فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، رکن صونائی اسمبلی ارباب زرک نے کہا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت نے 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے، اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، صوبائی حکومت کی جانب سے 16 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کے فیصلے کو بھی مسترد کرتے ہیں ہم ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔صوبائی سینیئر نائب صدرپیپلز ٹریڈ فورم شبیر الحسنین
3
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہے آئین توڑ کر ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں قانون بناتا ہے اور ملکی فیصلے وہ کر رہے جو نمائندے نہیں ہیں۔ہمارے پہلے سیاسی دفتر کا افتتاح ہوگیا پارٹی کی تنظیم نو شروع ہوگئی ہے عوام پاکستان بڑی پارٹی بنے گی، ہم جس سفر پر نکلے یہ آسان سفر نہیں۔
آج ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں، آج نمائندہ حکومت نہیں فارم 47 کی حکومتیں ہیں، پاکستان جمہوریت کے بغیر نہیں رہ سکتا، آئین کی بالا دستی کے بغیر جمہوریت نہیں چلتی، جس ملک میں الیکشن چوری ہوتے ہوں وہاں معاشی حکومت نہیں چلتی، آج کا نوجوان حقوق اور کرپشن سے پاک پاکستان چاہتا ہے، نوجوان آج مایوس ہورہا ہے، حکومت مکمل طور پر ناکام ہے۔راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح پر خطاب
4
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نئے مقدمے میں گرفتار،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی، جبکہ سرجانی پولیس نے ایک مقدمے میں جیل میں گرفتاری ڈال دی۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 6 نے لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی، تاہم انہیں ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
سرجانی پولیس نے آفاق احمد کو نامعلوم افراد کیخلاف درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وکیل صفائی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم اس مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کریں گے۔ آفاق احمد کا ایف آئی آر میں نام نہیں ہے۔ اس پہلے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ آفاق احمد کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ آفاق احمد نے کسی کو ڈمپر یا ٹینکر جلانے کا نہیں کہا۔ آفاق احمد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
5
پاک فوج نے کرک میں آپریشن کرتے ہوئے چھ خوارج کو ہلاک کردیاسیکیورٹی فورسز نے آج 21 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع کرک میں ایک آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پاکستانی فوج کے دستوں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چھ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
6
7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط؛ آئی ایم ایف مشن کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری،(آئی ایم ایف) کے نمائندے نے 7ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور تکنیکی ٹیم کے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاکستان میں نمائندے ماہر بنیسی کے مطابق آئی ایم ایف وفد مارچ کے اوائل سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد قرض پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے مذاکرات کرے گا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا ایک اور وفد کلائمیٹ فناننسنگ کی پاکستانی درخواست پر بھی بات چیت کرے گا۔ اس سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد فروری کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔
7
پیٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کا کاروبار اپنے عروج پر پہنچ گیا، لوگوں کی کروڑوں و اربوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کا بیڑا غرق ہوگیا۔ کسی کا انجن تو کسی کا فیول فلٹر پلگ سمیت دیگر آلات خراب ہونے لگے۔پیٹرول پمپس مالکان نے ذمہ داری اوگرا اور آئل کمپنیوں پر ڈال دی جبکہ موٹر مکینک نے ذمہ داری گندے پیٹرول فروخت کرنے والوں پر مگر عوام دونوں طرف سے لٹ رہی ہے۔ ملاوٹ شدہ پیٹرول بھی ڈلوائے اور پھر لاکھوں روپے گاڑیوں کی مرمت پر لگائے۔
8
لاہور میں 50 فیصد رکشہ ڈرائیورز کے پاس لائسنس نہ ہونے کا انکشاف،چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے عدالت میں پیش ہوکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، بھکاری مافیا، رکشہ ڈرائیورز اور سڑکوں پر بڑھتی ہوئی گاڑیوں سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ سی ٹی او لاہور نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 4 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک سگنلز پر بھکاری مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ مل کر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھیک سے متعلق قانون بہت پرانا ہے اور اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 50 فیصد رکشہ ڈرائیورز کے پاس لائسنس نہیں ہے، تاہم ان کے لائسنس کے حصول کے لیے اتوار کا دن مختص کر دیا گیا ہے۔ رکشہ یونینز کو تجویز دی گئی ہے کہ رکشہ ڈرائیورز کے لیے ایک مخصوص یونیفارم مقرر کیا جائے۔
9
اسرائیل کا حماس پر ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش بدلنے کا الزام، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں، لیکن ان میں شری بیباس کی لاش شامل نہیں تھی، جو دو بچوں کی ماں تھیں۔یہ حوالگی غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں کی گئی، جہاں حماس نے شری بیباس، ان کے دو بچے (آریل اور کفیر) اور 83 سالہ اوڈ لیفشٹز کی باقیات اسرائیلی حکام کے حوالے کیں۔
تاہم، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شری بیباس کی لاش فراہم نہیں کی گئی۔اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اس واقعے کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے حماس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ ذمہ داروں سے حساب برابر کیا جائے


